Thursday, May 16, 2024
Homesliderکپل دیو کے قلب پر حملہ، انجیو پلاسٹی سرجری کرنی پڑی

کپل دیو کے قلب پر حملہ، انجیو پلاسٹی سرجری کرنی پڑی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: اپنی کپتانی میں ہندوستان کو 1983 میں پہلی مرتبہ عالمی چمپئن بنانے والے کپل دیوکو دل کا دورہ پڑا اور ان کی دارالحکومت دہلی کے ایک دواخانہ میں انجیو پلاسٹی سرجری ہوئی۔ کپل اس وقت آئی سی یو میں ہیں اور ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے ۔ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان کوکل دیر رات سینے میں درد ہوا تھا جس کے بعد وہ رات 1 بجے اوکھلا کے فورٹس اسپتال پہنچے ۔ فورٹس کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کپل  سینے میں دردکی شکایت لے کر دواخانہ پہنچے ۔62 سالہ کپل دیو کا معائنہ کیاگیا اور ڈپارٹمنٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹر اتل ماتھر نے رات کو ہی کپل دیو کی انجیو پلاسٹی سرجری کی ۔ انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے اور وہ ڈاکٹر ماتھر اوران کی ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔

فورٹس کے بیان کے مطابق کپل کی حالت مستحکم ہے اور توقع ہے کہ انھیں اگلے چند دنوں میں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ کپل کو دل کا دورہ پڑنے کی خبر پر سوشل میڈیا پر ان کے لاکھوں مداحوں نے ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی ہے ۔کرکٹ لیجنڈ سچن تندولکر ، ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی ، سابق کرکٹر گوتم گمبھیر ، کانگریس رہنما ششی تھرور ، سابق کرکٹر عرفان پٹھان ،کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے ، آئی پی ایل ٹیم راجستھان رائلز کے آف اسپنر روی چندرن اشون اور ان کے متعدد مداحوں نے کپل کی صحت یابی کے لئے دعا کی ہے ،کپل فی الحال آئی پی ایل کے دوران ایک ٹی وی چینل کے ساتھ کام کر رہے تھے ۔ کپل کی کپتانی میں 1983 میں ہندوستان نے پہلی مرتبہ ورلڈکپ جیتا تھا۔ کپل نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 131 ٹسٹ اور225 ونڈے کھیلے ۔ ان کے نام 5248 رنزاور 434 وکٹیں ہیں۔ ونڈے کیریئر میں انہوں نے 3783 رنز کے ساتھ 2583 وکٹیں حاصل کیں۔