Saturday, May 4, 2024
Homeبین الاقوامیکھانے میں بال آجانے پر شوہر نے بیوی کو گنجا کر دیا

کھانے میں بال آجانے پر شوہر نے بیوی کو گنجا کر دیا

- Advertisement -
- Advertisement -

بنگلہ دیش: کھانے میں بال آجانا،یہ ایک عام بات ہے۔کبھی کھانے میں بال آجائے تو شوہر بیوی سے ناراض ہو تا ہے یااسے ڈانٹتا ہے،پھر معاملہ ختم ہو جاتا ہے۔لیکن بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو کھانے میں بال آجانے پر اس قدر غصہ آگیا کہ اس نے اپنی بیوی کے سر کے تمام بال کاٹ ڈالے،اور پورا گنجا کر دیا۔

مذکورہ معاملہ بنگلہ دیش کے جئے پور ہٹ کا ہے۔جہاں مقامی دیہاتیوں کی اطلاع پر پولیس نے،اس گاؤں کے رہنے والے  35سالہ ببلو منڈل کو پولیس نے اپنی بیوی کو گنجا کر دینے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔در اصل اس شخص صبح میں چاول اور دھ کے ناشتے میں بال ملے،اور بال دیکھ کر وہ شخص اپنی بیوی پر بہت ناراض ہوا اور پھر اس نے بلیڈ لیکر زبر دستی بیوی کے بال کاٹنا شروع کیا اور اسے مکمل گنجا کر دیا۔

اب مذکورہ شخص ببلو کو لگ بھگ 14 سالوں کی جیل کی سزا ملنے کا امکان ہے۔گاؤں کے لوگوں کے مطابق خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے۔جون 2019تک 630عصمت دری کے مقدمات درج ہوئے ہیں،اس کے علاوہ ہراساں کرنے اور خواتین سے مار پیٹ کرنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔