Sunday, May 5, 2024
Homesliderکیا برڈ فلو بھی پاکستان اور خالصتان کا ہاتھ ہے ؟

کیا برڈ فلو بھی پاکستان اور خالصتان کا ہاتھ ہے ؟

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی۔ شیوسینا نے اپنی سابق ہمنوا سیاسی پارٹی بی جے پی سے سوال کیا کہ کیا ملک میں برڈ فلو کی وباءپھیلنے کے درپردہ بھی کوئی پاکستانی٬ خالصتانی اور ماوءنواز تنظیموں کا ہاتھ ہے ؟سینا کے ترجمان اخبار سامنا میں لکھے گئے اداریہ میں مھاراشٹرا کی حکمراں جماعت میں شامل شیوسینا نے بی جے پی قائدین کے زرعی بل کے خلاف کسانوں کے جاری احتجاج پر دئے گئے بیان پر ردعمل کرتے ہوئے کہ بی جے پی نے الزام لگایا تھا کہ پاکستانیوں ، خالصتانیوں ، چینیوں ، نکسلیوں اور ماؤنوازوں کی کسانوں کے احتجاج کو حمایت حاصل ہے اور پردے کے پیچھے یہ ہی ملک دشمن طاقتیں ان کو اکسا رہی ہیں۔

سینا نے بی جے پی سے سوال کیا کہ کیا ملک میں برڈ فلو پھیلنے میں بھی کوئی پاکستانی ، خالصتانی یا نکسلی ہاتھ ہے ؟
اداریہ میں مزید لکھا ہے کہ کسان نئے زرعی قانون کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران برڈ فلو پھیلنے کا نیا بحران سامنے آیا ہے نیز چند سرکاری عہدیداروں نے کہا ہےکہکسانوں کے احتجاج کے پیچھے ملک دشمن طاقتیں شامل ہیں۔

سینا نے بی جے پی سے یہ سوال کیا کہ اب تک اس کی پارٹی کے ترجمانوں نے یہ اعلان کیوں نہیں کیا کہ مرغیوں اور پرندوں کی پراسرار ہلاکتوں کے درپردہ بھی ، پاکستانی اور نکسلیوں کا ہاتھ ہے ۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہمیت کا حامل ہے کہ ایک جانب اس وقت ہندوستان برڈ فلو کی لیپٹ میں اور کئی ریاستوں میں پولٹری فارم کی صنعت بری طری متاثر ہے تو دوسری جانب بی جے پی کا یہ مزاج ہے کہ اس کے خلاف اگر کوئی شخص یا طبقہ آواز اٹھاتا ہے تو اسے ملک دشمن یا پھر پاکستان کی سازش کہا جاتا ہے اور اسی تناظر میں سینا نے بی جے پی پر جوابی وار کرتے ہوئے استفسار کردیا کہ برڈ فلو بھی کیا پاکستان پھیلا رہا ہے؟