Friday, April 26, 2024
Homesliderکیا محمد علی شبیر مسلمانوں کو کانگریس کے قریب لا پائیں گے

کیا محمد علی شبیر مسلمانوں کو کانگریس کے قریب لا پائیں گے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔کسی زمانے میں کانگریس اور مسلمانوں کا چولی دامن کا رشتہ تھا لیکن گزشتہ چند سال سے مسلمانوں کی کانگریس سے دوری سب پر عیاں ہے جبکہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے مسلمانوں کی اکثریت حکمران جماعت ٹی آر ایس کی حمایت کرتی ہے ۔ اگر تلنگانہ کی بات کی جائے تو مسلمان ٹی آر ایس اور حیدرآباد کی بات کی جائے تو مسلمانوں کی تائید ایم آئی ایم کو حاصل ہے لیکن ناگر جنا ساگر ضمنی انتخابات میں محمد علی شبیر کی کانگریس کے لئے مہم اور مسلمانوں کو اس قدیم پارٹی سے جوڑنے کی کوشش موضوع بحث بنی ہوئی ہے  اور عوام کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہورہا کہ کیا محمد علی شبیر مسلمانوں کو کانگریس کے قریب لا پائیں گے؟

اس وقت  حلقہ اسمبلی ناگر جنا ساگر کے ضمنی انتخاب  میں کانگریس کی انتخابی مہم شدت اختیار کرچکی ہے اور سابق اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر جنہیں ہالیہ میونسپلٹی کی ذمہ داری دی گئی گذشتہ چند  دنوں سے مختلف منڈلوں کا دورہ کرتے ہوئے عوا م سے ملاقات کررہے ہیں اور اپنی پارٹی کی حق میں ووٹ ڈالنے کی درخواست کررہے ہیں ۔

علاوہ ازیں محمد علی شبیر نے نلگنڈہ یونٹ جمعیة العلماءکے صدر مولانا احسان الدین اور جمعیة العلماءکے دیگر قائدین کے علاوہ دیگر  ذمہ داروں سے ملاقات کی۔ اس دوران  تلنگانہ  کی  موجودہ صورت حال اور ٹی آر ایس کی جانب سے اقلیتوں کے ساتھ وعدہ خلافی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمعیة العلماءکے ذمہ داروں نے یہاں  کانگریس  کے امیدوارجانا ریڈی کی تائید کا یقین دلایا۔ محمد علی شبیر نے انتخابی مہم کے دوران عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹی آر ایس اور بی جے پی سے بیروزگاری اورمہنگائی کے متعلق سوال کریں ۔ مذکورہ اہم مسائل سے نمٹنے میں مرکز اور ریاستی حکومتیں ناکام ہوچکی ہیں۔