Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگکیجریوال نے بھگوان اور بھاردواج نے بجرنگ بلی کے نام پر حلف...

کیجریوال نے بھگوان اور بھاردواج نے بجرنگ بلی کے نام پر حلف لیا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ دہلی کی ساتویں اسمبلی کا پہلا سیشن پیر کو شروع ہوا اور نو منتخب ارکان اسمبلی کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا گیا۔ تین دن کا اسمبلی سیشن شروع ہونے سے پہلے نو منتخب ارکان اسمبلی کو حلف دلانے کے لئے مٹیا محل سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رکن اسمبلی شعیب اقبال کو عبوری اسپیکر بنایا گیا۔سب سے پہلے چیف منسٹر اروندکیجریوال نے بھگوان کے نام پر حلف لیا۔ کیجریوال کابینہ کے دیگر وزیر منیش سسودیا، ستیندر جین، گوپال رائے ، عمران حسین، راجندر پال گوتم اور کیلاش گہلوت نے حلف لیا۔ جین نے بھگوان مہاویر کے نام پر حلف لیا جبکہ دیگر تمام وزراءنے بھگوان کے نام پر حلف لیا۔

کیجریوال اورکابینہ کے ارکان کے حلف لینے کے بعد اسمبلی میں سلسلہ وار ارکان اسمبلی نے حلف لیا ۔ گریٹرکیلاش سے رکن اسمبلی سوربھ بھاردواج نے بجرنگ بلی کے نام پر تو براڑی سے عآپ رکن اسمبلی سنجیوجھا اورکراڑی ہی پارٹی کے رکن اسمبلی ریتو راج جھا نے میتھلی¸ زبان میں حلف لیا۔ارکان اسمبلی کی حلف برداری کے بعد دوپہر بعد اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب ہوا۔ چھٹی اسمبلی کے اسپیکر شاہدرہ سے آپ کے رکن اسمبلی رام نواس گوئل کو دوبارہ اسپیکر منتخب کرلیا گیا ۔کل لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل اسمبلی سے خطاب کر کے نئی حکومت کی اسکیموں کو پیش کریں گے ۔ سیشن کے آخری دن26 فروری کو لیفٹیننٹ گورنر کی تقریر پر شکریہ تجویز لائی جائے گی۔ اس سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان اسمبلی نے بدرپور سے رکن اسمبلی رام ویر سنگھ ودھوڑ کو پارٹی اراکین کا لیڈر منتخب کیا اور وہ ایوان میں اوپوزیشنکے رہنما ہوں گے ۔

رام نواس گوئل دہلی اسمبلی کے دوبارہ اسپیکر منتخب

شری رام نواس گوئل پیر کو دہلی اسمبلی کے عام رضامندی سے دوبارہ اسپیکر منتخب کئے گئے ۔ساتویں دہلی اسمبلی کے پہلے سیشن کی آج ابتدائی ہوئی۔ سیشن 26 فروری تک چلے گا۔ اراکین اسمبلی کی حلف برداری کے بعد دوپہر اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب ہوا جس میں گوئل کو دوبارہ اسپیکر منتخب کیا گیا۔ گوئل شاہدرہ سے دوسری مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

گوئل کی عام رضامندی سے اسپیکر منتخب ہونے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر کیجریو ال نے کہا کہ گوئل اسمبلی کے سینئر رکن ہیں اور بغیر کسی تفریق کے ایوان کو چلاتے ہیں۔ وہ دہلی اسمبلی کے بھیشم پتاما ہیں۔ساتویں دہلی اسمبلی کے انتخاب کے لئے عآپ نے 70 میں سے 62 سیٹیں جیتی ہیں جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو آٹھ سیٹوں پرکامیابی ملی ہے ۔ کانگریس کو اس مرتبہ بھی ایک بھی سیٹ نہیں ملی ہے ۔