Friday, May 17, 2024
Homesliderکیرلا میں دو دن کا مکمل لاک ڈاؤن

کیرلا میں دو دن کا مکمل لاک ڈاؤن

- Advertisement -
- Advertisement -

تروواننتاپورم ۔ کیرلا میں کورونا کے نئے معاملات  میں ہونے والے شدید اضافے کے پیش نظر ریاستی حکومت نے 31 جولائی اور یکم اگست کو مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ  روز کیرلا میں کورونا کے 22056 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی تھی  اور 131 مریضوں کی موت ہوئی۔ اس وقت ریاست میں 149534 مریض زیر علاج ہیں۔

ابھی تک 3160804 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور 16457 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔کیرلا میں نئے معاملات میں مسلسل اضافے کے پیش نظرمرکزی وزارت صحت نے چھ ارکان کی ایک ٹیم ریاست میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے کہاکہ مرکزی حکومت این سی ڈی سی ڈائریکٹر کی سربراہی میں چھ رکنی ٹیم کو کیرلا روانہ کر رہی ہے۔

دوسری جانب ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے معاملات کی تعداد اس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد سے تجاوز کر گئی ہے ، جس کی وجہ سے اس مہلک وائرس کے فعال مریضوں میں 4404 اضافہ درج کیا گیا ہے ۔دریں اثنا جمعرات کو 43 لاکھ 92 ہزار 697 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔

ہندوستان میں اب تک 45 کروڑ 07 لاکھ 06 ہزار 257 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 43509 نئے معاملے سامنے آنے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 15 لاکھ 28 ہزار 114 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 38 ہزار 465 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 30701612 ہوگئی ہے ۔ فعال مریض 4404 بڑھ کر چار لاکھ 03 ہزار 840 ہوگئے ہیں ۔ اسی دوران 640 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 22 ہزار 662 ہوگئی ہے ۔ ملک میں فعال مریضوں کی شرح کم ہوکر 1.28 فیصد ، صحت یابی کی شرح 97.38 فیصد ہوگئی ہے اورشرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ہے ۔