Sunday, May 5, 2024
Homesliderکینیڈا کی فٹبال ٹیم 36 برس  بعد ورلڈ کپ میں پہنچ گئی

کینیڈا کی فٹبال ٹیم 36 برس  بعد ورلڈ کپ میں پہنچ گئی

- Advertisement -
- Advertisement -

ٹورنٹو۔ کینیڈا کی مردوں کی فٹ بال ٹیم نے جمیکا کو 4-0 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ رسائی حاصل کرلی ہے اور 36 سال بعد ٹیم ورلڈ کپ میں نظر آئے گی  ۔ ٹورنمنٹ میں کینڈا  واحد مرتبہ 1986 میں میکسیکو منعقدہ ایونٹ میں شرکت کی تھی ۔گزشتہ رات میچ میں داخل ہوتے ہوئے جان ہرڈمین کے اسکواڈ کو نومبر میں قطر میں ہونے والے 2022 ورلڈ کپ کے لیے کونکاکاف (شمالی، وسطی امریکی اور کیریبین) کے علاقے سے تین میں سے ایک جگہ حاصل کرنے کے لیے جمیکا کے خلاف صرف ڈرا کی ضرورت تھی لیکن اس نے شاندار کامیابی حاصل کی ۔

تفصیلات  کے مطابق ٹیم اس مقابلے میں  پیچھے نہیں ہٹی اور میدان میں شائقین کو سائل لارین، تاجون بوکانن اور جونیئر ہولیٹ کے شاندار گول کے ساتھ ایک غالب کارکردگی کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا ، جس کے بعد ایڈرین ماریپا نے دیر سے خود اپنے ہی جال میں گیند ڈال کر  گول کیا۔ہیڈ کوچ 46 سالہ ہرڈمین نے کہا کہ جب میں نے پہلی بار عہدہ سنبھالا تھا تو میں نے کہا تھا کہ ہم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے جا رہے ہیں اور مجھے نہیں لگتا کہ کسی نے ہم پر یقین کیا۔ ان تمام شائقین نے ہمارے ساتھ انتظار کیا، انتظار کیا اور انتظار کیا۔2018 میں جب ہرمن کی خدمات حاصل کی گئی تھیں تو ورلڈ کپ کی اہلیت کے خراب نتائج اور آئس ہاکی کی مقبولیت کی وجہ سے مردوں کے فٹ بال کی کینیڈا میں کوئی اہمیت نہیں تھی۔

ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سےٹیم کی قسمت تیزی سے بدل گئی ہے اور فروری 2018 سے فیفا درجہ بندی میں 89 ویں سے 33 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔انہوں نے میچ کے بعد مزید کہاہم ایک فٹ بال ملک ہیں۔ ہم نے بس اتنا ہی چاہا تھا۔ ہم یہی احترام چاہتے تھے۔ہم صرف یقین کرتے رہے اور ہمارے پاس صلاحیت ہے۔کھلاڑیوں 38  ارکان کے اسکواڈ میں یورپ اور شمالی امریکہ کی ٹاپ ڈویژنل لیگز میں باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ قابل ذکر 21 سالہ الفونسو ڈیوس ہیں، جو اس وقت بائرن میونخ کے لیے کھیلتے ہیں اور ان کا شمار دنیا کے بہترین فل بیکس میں ہوتا ہے۔کینیڈا 2022 فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی 20 ویں ٹیم بن گئی ہے جس میں 32 ممالک 21 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر میں حتمی انعام کے لیے کوالیفائی کریں گے۔بقیہ 12 ٹیموں کا فیصلہ آنے والے دنوں میں یکم اپریل کو ہونے والے قرعہ اندازی سے قبل آٹھ گروپوں کے تعین کے لیے کیا جائے گا۔