Sunday, May 19, 2024
Homesliderکےسی آر کا 50 ہزار جائیدادوں پر تقررات کا وعدہ کہیں انتظامیہ...

کےسی آر کا 50 ہزار جائیدادوں پر تقررات کا وعدہ کہیں انتظامیہ کے مسائل کی نذر نہ ہوجائے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے  13 دسمبر کو اعلان کیا گیا ہے کہ ریاستی حکومت بہت جلد ہی مختلف محکموں میں 50،000 سے زیادہ مخلوعہ جائیدادوں  پر تقررات  کرنے کے لئے اعلامیہ جاری کرے گی  لیکن شاید یہ اعلان رکاوٹوں کی نذر ہوسکتا ہے ۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ تلنگانہ  میں اصل 10 سے بڑھا کر  نئے اضلاع کا اضافہ کرنا ہے  ، اس کے نتیجے میں نئے زونز کی دوبارہ بحالی اور  انتظامیہ کی سہولت کے لئے ریاست میں نئے ملٹی زونز کا تبادلہ ، مجوزہ تقررات  کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہوسکتا ہے۔ کے سی آر حکومت نے 2016 میں ریاست میں  10 اضلاع کو 31 میں تبدیل کرکے نئی شکل دی ، دو زونز کو سات میں دوبارہ تشکیل دیا ، اور 2017 میں دو ملٹی زون بنانے کے لئے زون بنائے۔

معاملہ منظوری کے لئے مرکزی وزارت داخلہ کو بھیجا گیا اور بعد میں صدر رام ناتھ کو بھیجا گیا۔ کووند نے اس پر رضامندی ظاہر کی ۔ صدر نے مئی 2018 میں زونل تبدیلیوں پر اپنی رضامندی دی ، جس کے بعد مرکز نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ تاہم  اس کے نتیجے میں کے سی آر نے 2019 میں ہونے والے وعدے کو پورا کرنے کے لئے مزید دو اضلاع تشکیل دیے تھے جو انہوں نے مقامی لوگوں کے زبردست مطالبات کی وجہ سے 2018 کے اسمبلی انتخابات سے قبل اس کا اعلان  کیا تھا ۔ مرکزی وزارت داخلہ سے ان تبدیلیوں کی منظوری ابھی باقی ہے۔ جب تک کہ ان تبدیلیوں کو بھی منظور نہیں کیا جاتا ہے اور صدر اپنی منظوری دیتے ہیں اور مجوزہ بھرتی مہم میں منظور شدہ عہدوں کو تمام اضلاع ، زون اور ملٹی زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق  ریاستی حکومت اپنے منصوبوں پر آگے نہیں بڑھ سکتی یہاں تک کہ اگر یہ آگے بڑھتی  ہے تو وہ صرف قانونی لڑائیوں میں الجھ جائے  گی۔ ایک طرح سے  کے سی آر اب مرکزی  حکومت کو نظرانداز کرنے کی قیمت ادا کررہا ہے ۔ دو برسوں سے ،نئے اضلاع کے لئے مرکز کی منظوری دینے کا مسئلہ جو ں کا توں ہے ۔ نیا زونل نظام مقامی افراد کے لئے دیئے گئے زون میں تمام ملازمتوں میں سے 95 فیصد تحفظات کی ضمانت دیتا ہے۔ ملازمت  کے خواہشمند افراد کی مقامی حیثیت کا تعین کرنے کے لئے کلاس اول سے ہشتم تک کے اسکول کی تعلیم کو مد نظر رکھا جائے گا۔ جنہوں نے کلاس اول سے ہشتم تک کسی خاص ضلع  یا  زون میں چار سال تک تعلیم حاصل کی ، وہ اس مخصوص ضلع  یا  زون کے مقامی سمجھے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ، کے سی آر نے دو ملٹی زون بنائے۔ ملٹی زون 1 میں کیلیشورام ، بسرا ، راجنا ، بھدرادری زون ،ملٹی زون 2 میں یادادری ، چارمینار اور جوگولمبہ زون شامل ہیں۔

مذکورہ بالا تمام زونز اور ملٹی زون 31 نئے اضلاع کو مدنظر رکھ کر تشکیل دیئے گئے تھےتاہم ،بعد میں کے سی آر نے دو اور اضلاع ملگو اور نارائن پیٹا کو سن 2019 میں تشکیل دیا اور صدارتی آرڈر میں ترمیم کے لئے تجاویز ایم ایچ اے کو بھجوا دیں جس نےجملہ 33 اضلاع کو زیر غور لایا۔ اس کے علاوہ  کے سی آر نے مقامی لوگوں کے مطالبات کے بعد چارمینار زون میں ضلع وقارآباد کو بھی شامل کیا۔ اس کے لئے صدارتی حکم نامہ  میں بھی ترمیم کی ضرورت ہے۔ وقارآباد اس وقت جوگلمبا ضلع میں ہے۔ ان انتظامی تبدیلیوں کے لئے مرکز کی منظوری کے انتظار میں  ٹی ایس پی ایس سی 2018 کے بعد سے تقررات کی کوئی بڑی مہم نہیں اٹھاسکتی تھی جب کے سی آر کے ذریعہ پہلے نئے زونل سسٹم کو منظوری دی گئی تھی۔ دو سال کے بعد کے سی آر نے اب 50،000 سے زیادہ مخلوعہ جائیدادوں  پر تقررات کی بڑی مہم کا اعلان کیا ہے ، جس سے ہر ایک کو اس بات کا کوئی پتہ نہیں چلتا ہے کہ مرکز کی منظوری اور صدر کی منظوری حاصل کیے بغیر اسے کیسے مکمل جاسکتا ہے۔