Monday, May 6, 2024
Homesliderکے سی آر اساتذہ سے خوفزدہ ،بنڈی سنجے کا الزام

کے سی آر اساتذہ سے خوفزدہ ،بنڈی سنجے کا الزام

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ کے  بی جے پی کے سربراہ بنڈی سنجے کمار نے یہ الزام لگایا کہ چیف منسٹر  کے چندر شیکھر راؤ اساتذہ سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا  کہ چیف منسٹر نے اساتذہ کو جی ایچ ایم سی انتخابات کی ذمہ داریوں سے دور رکھا۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اساتذہ کے ساتھ کس طرح کی طرفداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کریم نگر کے رکن پارلیمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اساتذہ کو نظرانداز کرنا کے سی آر کی جانب سے ایک ظلم ہے۔

علیحدہ تلنگانہ تحریک میں اساتذہ کے کردار کو کوئی فراموش نہیں کرسکتا۔ مباحثوں کے لئے ملازمین یونینوں کو مدعو کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  بنڈی سنجے نے چیف منسٹر  سے سوال کیا کہ وہ یہ بتائیں کہ اساتذہ کو مذاکرات کے لئے کیوں نہیں مدعو کیا۔ انہوں نے مزید کہا چیف منسٹر  کو انکشاف کرنا چاہئے کہ اساتذہ  کو پی آر سی کیوں نہیں دیا جا رہا ہے۔ طلباء کے مستقبل کا فیصلہ کلاس روم کی چار دیواری میں کیا جائے گا۔ تاہم کے سی آر اساتذہ کے ساتھ سازشی برتاؤ کررہے ہیں جنھیں دیوتا کا درجہ دیا گیا ہے۔

 بنڈی نے حکومت سے اساتذہ کے جائز مطالبات کو فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ بنڈی نے واضح کیا کہ بی جے پی اساتذہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی اور اساتذہ کی خاطر جنگ لڑے گی۔ بنڈی نے الزام لگایا کہ چیف منسٹر بی سی کے مفادات کے خلاف جارہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ عیسائیوں کو اپارا عمارت مختص کرنے کے لئے چیف منسٹر کی طرف سے یہ ظلم ہے۔یاد رہے کہ  جمعرات کو اپارا سنگم کے نمائندوں نے بنڈی سنجے سے ملاقات کی اور اس سلسلے میں ایک یادداشت پیش کی۔