Tuesday, May 7, 2024
Homesliderکے سی آر اور جگن کا ملائم سنگھ کی موت پر غم...

کے سی آر اور جگن کا ملائم سنگھ کی موت پر غم کا اظہار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے وزرائے اعلی نے پیر کو سماج وادی پارٹی کے بانی اور اتر پردیش کے سابق چیف منسٹر  ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ملائم سنگھ کی موت پر گہرے صدمے اور غم کا اظہار کیا۔ سی ایم نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو ایک سیکولرسٹ، مشہور سوشلسٹ لیڈر رام منوہر لوہیا اورمشہور آزادی پسند رہنما راج نارائن جیسے عظیم لیڈروں کی تحریک سے سیاست میں آئے تھے۔

راؤ نے یاد کیا کہ ملائم، جنہوں نے تین میعادوں تک سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے چیف منسٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور مرکزی وزیر کے طور پر بھی اپنی زندگی بھر غریبوں اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا۔چیف منسٹر نے ملائم سنگھ یادو کے بیٹے اکھلیش یادو اور ارکان خاندان کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس  جگن موہن ریڈی نے سینئر لیڈر ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔جگن موہن ریڈی نے کہا کہ نیتا جی کے نام سے مشہور، انہوں نے قومی سیاست میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے اور پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کی طرف سے ان کی عزت کی جاتی تھی اور سوگوار کنبہ کے افراد سے تعزیت کا اظہار کیا۔

تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے قومی صدر اور سابق چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے بھی ملائم سنگھ کے انتقال پر اپنے صدمے کا اظہار کیا۔ملائم سنگھ یادو جی کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔ میں نے آج ایک پیارے بھائی کو کھودیا ہے۔ 4 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے مجھے او بی سی شخصیت کے ساتھ کافی وقت گزارنے کی سعادت حاصل ہوئی ہے جس نے ہمیشہ مجھے اپنی دلکشی، عاجزی اور گہرائی سے متاثر کیا۔ ہندوستانی سیاست کی سمجھ ان میں بہت زیادہ تھی  ۔نائیڈو نے ٹویٹ کیا۔ایک نادر شریف آدمی، وہ شائستہ تھے اور خاموشی سے اپنے سوشلسٹ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے آگے بڑھے جس نے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بدل دیی، سفر میں ایک بہت ہی پیارے عوامی لیڈر بن گئے۔ نائیڈو نے مزید کہا، جنہوں نے اکھلیش یادو اور ان کے خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کا اظہار کیا۔