Friday, May 17, 2024
Homeتازہ ترین خبریںکے سی آر نے کی آر ٹی سی ملازمین پر تحفوں کی...

کے سی آر نے کی آر ٹی سی ملازمین پر تحفوں کی بو چھار،اجلاس میں کیا مختلف سہولتوں کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ،کے چندر شیکھر راؤ نے اتوار کے روز بہت ہی مصروفیت میں گذارا،اور کئی کام انجام دئیے۔کے سی آر نے ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین کی ریٹائر منٹ کی حد عمر58سال سے بڑھا کر 60سال کرنے کا اعلان کیا۔آر ٹی سی عملے کے ارکان کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھا یا،جو ریاست بھر کے 97ڈپوؤں سے آئے تھے اور پھر ان کے ساتھ پرگتی بھون میں میٹنگ کی۔اور انکے ساتھ آر ٹی سی کو مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعلیٰ کے سی آر نے آر ٹی سی ملازمین کو یقین دلایا کہ ہڑ تال کی مدت کی تنخواہیں انہیں ادا کی جائیں گی،اور کہا کہ افسران کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ ستمبر کے مہینے کی تنخواہ پیر کے روز ادا کریں۔انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ خواتین ملازمین کی مشکلات کو حل کیا جائے گا۔

کے سی آر نے واضح طور پر کہا ہے کہ،ٹی ایس آر ٹی سی کارکنوں کو روزگار کی سیکیوریٹی دی جائے گی،یہاں تک کہ ٹی ایس آر ٹی سی ملازم کو ملازمت سے بر خواست نہیں کیا جائے گا اور آر ٹی سی بس روٹ پر ایک بھی نجی بس چلانے کی اجازت نہیں ہو گی۔کے سی آر نے کہا کہ اگلے سال سے ٹی ایس آر ٹی سی کو ریاستی بجٹ میں سے 1000 کروڑ روپئے مہیا کئے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ چاہتے ہیں کہ اگلے چار مہینوں میں آر ٹی سی منافع بخش ہو جائے،اسے ہر سال 1000کروڑ روپئے کا نفع ہو نا چاہئے۔مذ کورہ اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ پورواڈا اجئے کمار،حکومت کے چیف ایڈوائزر راجیو شرما،آر ٹی سی کے ایم ڈی سنیل شرما،ای ڈی،آر ایم او،ڈی وی ایم اور ڈی ایم،کنٹرولر،اور سپر وائزر نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ضرور ی ہدایات جاری کیں۔

وزیر اعلیٰ کے سی آر نے آر ٹی سی ملازمین کے کارکنوں کے ساتھ منعقدہ اس اجلاس میں آر ٹی سی ملازمین کے لئے مختلف سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ”وہ ملازمین جن کی ہڑ تال کے دوران موت ہو گئی،ان کے اہل خانہ کو آٹھ دن کے اندر ملاز مت دی جائے گی۔حکومت کے ذریعہ فی خاندان دو لاکھ روپئے پری گرانٹ کی رقم کے طور پر دئے جائیں گے۔ٹکٹ لینے کی ذمہ داری مسافر پر ہوگی،لیکن اگر کوئی مسافر ٹکٹ لینے میں ناکام رہا تو کنڈاکٹر ز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

کے سی آر نے کہا کہ ”ہر ڈپو کے اندر،20دن کے اندر خواتین کے لئے خصوصی بیت الخلاء،ڈریس چینج روم اور لنچ کے لئے رومز بنائے جائیں گے۔خواتین ملازمین کو کاکی وردی پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔وہ اپنی پسند کے کلر کی وردی رکھ سکتے ہیں۔، اگر مرد ملازمین بھی اپنی کاکی وردی میں بد لاؤ چاہتے ہیں تو یہ کیا جائے گا۔

خواتین ملازمین کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ٹی ایس آر ٹی سی میں ملازمین کے والدین کو صحت کی خدمات میں شامل کرنا ہو گا۔نہ صرف حیدرآباد،بلکہ ریاست کے دیگر مقامات پر بھی نجی اسپتالوں کی ظبی خدمات ھاصل کرنے کے لئے اقدامات کئیں جائیں۔ہر ڈسپنسری مین ملازمین کو دوائیں مفت تقسیم کی جائیں۔اور ملاز کے والدین کو مفت بس پاس دیا جانا چاہئے۔

ساتھ ہی حکومت ملازمین کے بچوں کو فیس معاوضہ اسکیم حاصل کرنے میں مدد کے احکامات منظور کرے گی۔ملازمین کے پی ایف بقایا جات ادا کئے جائیں گے اور سی سی ایس ادا کیا جائے گا۔اس کے علاوہ عارضی بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین کو  ٹی ایس آر ٹی سی میں مستقل کیا جائے گا۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ کے سی آر نے آر ٹی سی ملازمین کو کئی اور سہولتیں دینے کا اعلان کیا۔اس طرح کے سی آر نے آر ٹی سی ملازمین پر تحفوں کی بوچھار کر دی۔