Sunday, May 19, 2024
Homesliderکے سی آر کو حضورآباد انتخابات میں کامیابی کا یقین

کے سی آر کو حضورآباد انتخابات میں کامیابی کا یقین

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ کچھ حلقوں میں ہورہی  قیاس آرائیاں کومسترد کرتے ہوئے  تلنگانہ راشٹر سمیتی  (ٹی آر ایس )کے سربراہ اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے اس بارقبل از وقت انتخابات کے بارے میں نہیں سوچا ہے کیونکہ اگلے ڈھائی سال میں ان کے لیے بہت سے کام کرنے ہیں۔ کے سی آر نے یہاں تلنگانہ بھون میں ٹی آر ایس قانون ساز اسمبلی اور پارلیمانی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں حصہ لیتے ہوئے اہم بیان دیا جس میں ایم ایل اے ، ایم ایل سی اور ایم پی نے شرکت کی تھی ۔

 کے سی آر نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت آنے والے دو سال میں تمام  وعدوں کو مکمل کرے گی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ٹی آر ایس جمیلی انتخابات کی مخالفت کرتے ہوئے پچھلی بار (2018) قبل از وقت انتخابات کئے تھے ۔ انہوں نے کہا میں نے بہت پہلے نقصان کی پیش قیاسی  کی تھی اگر اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات ایک ہی وقت میں ہوتے ہیں تو یہ نقصاندہ تھے ۔ کے سی آر نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کو اگلے عام انتخابات میں زیادہ سے زیادہ لوک سبھا سیٹیں جیتنے کی کوشش کرنی ہوگی۔ لوک سبھا نشستوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے ٹی آر ایس کو قومی سیاست میں ترجیح حاصل ہوگی۔ انہوں نے پیش قیاسی  کی کہ ٹی آر ایس اگلی لوک سبھا میں ایک اہم پارٹی بن جائے گی۔ انہوں نے قانون ساز (اسمبلی اور لوک سبھا) دونوں جماعتوں سے کہا کہ وہ اگلے انتخابات میں پارٹی کی لوک سبھا نشستوں کی تعداد بڑھانے پر توجہ دیں۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ٹی آر ایس  حضورآباد ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی ، اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ پارٹی بی جے پی کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ووٹ حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے ۔

 وہ چاہتے ہیں  کہ پارٹی قائدین 15 نومبر کو ورنگل میں مکمل اور کامیاب تلنگانہ وجے گرجنا جلسہ کا انعقاد کریں۔ انہوں نے  پارٹی قائدین سے مطالبہ کیا ہے کہ تلنگانہ وجے گرجنا جلسہ عام میں 10 لاکھ افراد کی شرکت کو یقینی بنائیں ۔ چنانچہ انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے کہا کہ وہ تلنگانہ وجئے گرجنا جلسہ عام کے لیے لوگوں کو جمع کرنے کے لیے 22 ہزار بسوں کا بندوبست کریں تاکہ ریاست تلنگانہ کے ہر گاؤں کےلئے  ایک بس مختص کی جا سکے جہاں سے عوام اس عوامی جلسہ میں شرکت کرتے ہوئے اسے کامیاب بنائیں ۔