Sunday, May 19, 2024
Homesliderکے سی آر کی 68 ویں سالگرہ ،صدر،وزیراعظم اور کئی افراد کی...

کے سی آر کی 68 ویں سالگرہ ،صدر،وزیراعظم اور کئی افراد کی مبارک باد

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی جمعرات کو 68  ویں سالگرہ کے موقع پر اعلیٰ سیاسی قائدین، پیروکاروں اور دوستوں کی جانب سے نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔ صدرجمہوریہ ہند  رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی نے ذاتی طور پرکے سی آر کو مبارک باد دینے کے لیے فون کیا۔چیف منسٹر  کے دفتر کے مطابق صدر اور وزیراعظم نے ذاتی طور پر چیف منسٹر کو فون کیا اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ مودی نے بھی مبارکباد دینے کے لیے ٹویٹ کیا۔

نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ تلنگانہ کے چیف منسٹر  جناب کے سی آر گارو کو سالگرہ کی مبارکباد۔ ان کی طویل  اور صحت مند زندگی کے لیے دعاگو ہوں۔ تمل ناڈو کے چیف منسٹر  ایم کے اسٹالن نے کے سی آر کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دینے کے لیے فون بھی کیا۔ گورنر تملائی ساؤنڈرراجن اور دیگر قائدین نے بھی کے سی آر کو مبارکباد دی۔ کے سی آر کے بیٹے اور کابینہ وزیر کے ٹی راما راؤ اور بیٹی اور ریاستی رکن اسمبلی کے کویتا نے بھی ٹویٹر پر  اپنے والد کو مبارک باد دی۔ ایک ایسے آدمی کے لیے جو صرف بڑے خواب دیکھ سکتا ہے، جس نے ناممکن کو ممکن بنانے کا فن جانتا  ہے، وہ جو ہمدردی سے بھرے دل کے ساتھ رہنمائی کرتا ہے، وہ جو ہمت کی تعریف کرتا ہے اور جمود کو چیلنج کرتا ہے۔ ایک ایسا شخص جسے میں فخر سے اپنا لیڈر کہتا ہوں والدکےلئے لمبی زندگی اور برکتوں کےلئے نیک تمنائیں  ۔ کے ٹی آر  نے ٹوئٹ کیا ۔

تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکن کویتا نے ٹویٹ کیا سالگرہ مبارک ہو والد۔ ہر روز میں آپ سے کچھ نیا سیکھتی ہوں۔ آپ اپنے آپ میں ایک ادارہ ہیں۔ آپ کی طویل ، صحت مند اور خوشحال زندگی کی خواہش کرتے ہیں۔ انہوں  نے بالکم پیٹ مندر میں اپنے والد کے لیے پوچا بھی کی۔ کے سی آر کے بھتیجے اور وزیر خزانہ و صحت ٹی ہریش راؤ، کئی دیگر وزراء اور ٹی آر ایس کے سرکردہ قائدین نے انہیں مبارکباد دی۔ میگا اسٹار اور سابق مرکزی وزیر کے چرنجیوی نے بھی تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے سربراہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ اپنے اہداف کے حصول اور عوام کی خدمت جاری رکھنے کے لیے ان کی طویل اور صحت مند زندگی کی خواہش کی۔ تلنگانہ کی بی جے پی یونٹ کے سربراہ بنڈی سنجے نے بھی کے سی آر کو مبارکباد دی۔ ایک پیغام میں، بی جے پی لیڈر نے ان کی طویل اور صحت مند زندگی کی خواہش کی۔