Monday, May 20, 2024
Homeتازہ ترین خبریںکے ٹی آر نے، غریبوں کو دوگنے پینشن کی آرڈر کاپیاں تقسیم...

کے ٹی آر نے، غریبوں کو دوگنے پینشن کی آرڈر کاپیاں تقسیم کئے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : ٹی آر ایس کے کار گزار صدر  کے  تارک راما راؤ نے آج کہا کہ ٹی آر ایس سرکار نے ریاست میں اقتدار سنبھالنے کے بعد آسرا پینشن میں پانچ گنا یعنی 200روپئے سے 1,000روپئے تک بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے لوگوں سے کہا کہ غریب ہاؤس اسکیم کے تحت دو بیڈ روم کی سہولیات والے مکان کے لئے کسی کو ایک روپیہ نہیں دینا چاہئے۔سابق وزیر نے پینشن کی آرڈر کاپیاں استفادہ کنند گان میں تقسیم کئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ عمر رسیدہ افراد،بیوہ اور اکیلے خواتین اس مہینے سے پہلے دئے جانے والے 1,000روپیوں کے بجائے 2,016روپئے ملیں گے۔جبکہ جسمانی طور پر معذور افراد کو 1500سے بڑھا کر 3,016روپئے دئے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ تلنگانہ ریاست ملک میں واحد ریاست ہے،جہاں  بیڑی ورکروں کو بھی پینشن دی جاتی ہے۔غریبوں کے لئے دو بیڈ روم والے گھر کا ذکر کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ سرکار دو بیڈ روم کا دو لاکھ روپئے مالیت کا گھر مفت دے رہی ہے۔لوگ انتظار کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ،سرکار پینشن کی حد عمر کو گھٹا کر 57سال کر رہی ہے۔کے ٹی آر نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت ریاست میں موجود ہ45 لاکھ وظیفہ یابوں کے علاوہ دیگر سات سے آٹھ لاکھ لوگوں کو پینشن دے رہی ہے۔