Sunday, May 19, 2024
Homeٹرینڈنگکے ٹی آر نے کانگریس اور بی جے پی پربلدی انتخابات کیلئے...

کے ٹی آر نے کانگریس اور بی جے پی پربلدی انتخابات کیلئے اتحاد، کا الزام لگایا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ریاست کے میونسپل ایڈ منسٹریشن اور شہری ترقی کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے جمعہ کو کہا کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کو اختیارات اور ترقیاتی منصوبوں کے بہتر نفاذ کے لئے تقسیم کیا جانا ہے۔انہوں نے حریف کانگریس اور بی جے پی پر الزام لگایا کہ دونوں پارٹیوں نے آئندہ منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے اتحاد کیا ہے۔

کے ٹی آر نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ،یہ میری ذاتی رائے ہے کہ جی ایچ ایم سی کو تقسیم کرنا ہے اور حکومت کا اس سے لینا دینانہیں ہے۔۔اگر ریاست کے عوام بکدیاتی انتخابات میں ہمیں ووٹ دیتے ہیں تو،ٹی آر ایس چار سال تک شہری بلدیاتی اداروں میں ترقی پر توجہ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ نئے میونسپل ایکٹ کو نافذ کرنا حکو مت کے لئے چیلنج ہے۔وزیر نے تنقید کی کہ اپوزیشن جماعتوں میں بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کی کمی ہے اور حکمراں جماعت پر تنقید کے ذریعہ ناقص تشہیر کا سہا را لے رہے ہیں۔انہوں نے انتخابات میں پارٹی کی اتحادی ایم آئی ایم کے ساتھ اتحاد سے انکار کیا۔