Monday, May 20, 2024
Homeتازہ ترین خبریںگاؤں کے ہر گھر کو 10لاکھ روپئے دینے کا،کے سی آر...

گاؤں کے ہر گھر کو 10لاکھ روپئے دینے کا،کے سی آر نے کیا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

چنتا مداکا :   وزیر اعلیٰ تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے آبائی گاؤں ”چنتا مداکا میں خطاب خطاب کرتے ہوئے ہر گھر کو 10لاکھ روپئے دینے کا اعلان کیا۔اور سبھی ترقی کی سہولتیں فراہم کرنے کی بات کہی۔ان کے ہمراہ رکن اسمبلی ٹی ہریش راؤ اور دیگر موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ نے گاؤں کی ترقی کے لئے  50کروڑ روپئے دینے اور ہیلتھ کیمپ قائم کر نے کا وعدہ کیا۔قبل ازیں چندر شیکھر راؤ نے مقامی مندروں کا دورہ کیا اور عوام سے بات چیت کی۔وزیر اعلی نے دو بیڈ روم والے 2000مکانات دینے اور دیگر بنیادی سہولتیں فرام کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

کے سی آر نے ہر ایک گاؤں کے لئے 50لاکھ روپیوں کے علاوہ،سدی ہیٹ کے لئے 25کروڑ روپئے،ڈبکا کے لئے 10کروڑ روپئے اور رنگ نائکا ساگر جھیل کی ترقی کے لئے 5کروڑ روپئے دینے کی بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے پانچ سال انہوں نے ریاست کے مسائل پر توجہ مرکوز کیا اور سبھی شعبوں کی ترقی کی۔ اب گاؤں کی ترقی کے لئے رقم خرچ کرنے کے لئے تیار ہیں۔