Friday, May 17, 2024
Homesliderگاندھی بھون حیدرآباد میں کورونا کنٹرول روم قائم

گاندھی بھون حیدرآباد میں کورونا کنٹرول روم قائم

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ کورونا بحران کے شدید ہونے کے ساتھ ہی مختلف مقامات پر عوام کو راحت بہم پہنچانے کےلئے سرکاری اور خانگی طور پر اقدامات کئے جارہے ہیں اور اسی کی کڑی کے طور پر گاندھی بھون حیدرآباد میں کورونا کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی  کے جنرل سکریٹری انچارج تلنگانہ مانکیم ٹیگور ایم پی نے پردیش کانگریس کی کورکمیٹی کے اجلاس سے آن لائن خطاب کیا اور انہوں نے  گاندھی بھون اور دیگر اضلاع میں کورونا کنٹرول رومس کے قیام کی ہدایت دی۔

مانکیم ٹیگور نے کہا کہ تلنگانہ میں کورونا کی صورتحال سنگین ہے اور مرکزی و ریاستی حکومت صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی  ہیں جس کے نتیجہ میں عوام میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔ مانکیم ٹیگور نے کہا کہ اے آئی سی سی کی ہدایت کے مطابق کانگریس قائدین کو اپنی اپنی ریاستوں اور اضلاع میں کورونا مریضوں کی مدد کیلئے آگے آنا چاہیئے۔ گاندھی بھون میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس کا فون نمبر 24601254  040ہے۔

 کورکمیٹی کے اجلاس میں زوم ایپ کے ذریعہ  خطاب کرتے ہوئے سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا، ورکنگ پریسیڈنٹ پونم پربھاکر، اے آئی سی سی سکریٹریز بوس راجو، سرینواس کرشنن، مدھو یاشکی، ومشی چند ریڈی، سمپت کمار، سابق صدور پردیش کانگریس پونالہ لکشمیا، وی ہنمنت راؤ، سابق سی ایل پی لیڈر محمد علی شبیر اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔ یوتھ کانگریس اور طلباءو نوجوانوں کی تنظیموں کو چاہیئے کہ عوام میں ماسک، ادویات اور سنیٹائزرس کی تقسیم پر توجہ دیں۔