Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگگاندھی بھون کے احاطے میں ریلی کے دوران کشیدگی

گاندھی بھون کے احاطے میں ریلی کے دوران کشیدگی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: گاندھی بھون کے احاطے میں دو گھنٹے تک تناؤ رہا،کیونکہ پولیس نے کانگریس کارکنوں کو ریلی کے انعقاد کی اجازت نہیں دی۔پولیس نے زور دیکر کہا کہ کانگریس کے قائدین جوترنگا ریلی کا انعقاد کرنے کے لئے باہر آرہے تھے۔اور ان کو اجازت نہیں دی گئی۔جس کے بعد ہلکی سی کشیدگی پیدا ہو گئی۔

ٹی پی سی سی کے سربراہ اتم کمار ریڈی،سی ایل پی رہنما بھٹی وکر مارکا اور سینئر رہنما شبیر علی نے سڑک پر مظاہرہ کیا اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔گاندھی بھون سے پہلے،تمام رہنماؤں نے ستیہ گرہ نکالی اور بھٹی وکر مارکا اور پولیس کے درمیان بحث ہوئی۔

کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ کے سی آر کے دور حکومت میں تمام گروپ ہار رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 12,000 گرام پنچایتوں میں کانگریس سب سے مضبوط ہے۔اتم کمار ریڈی نے کہا کہ کانگریس آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔