Sunday, May 19, 2024
Homeٹرینڈنگگاندھی جینتی پرکانگریس نے چار مینا رتا گاندھی بھون پد یاترا کا...

گاندھی جینتی پرکانگریس نے چار مینا رتا گاندھی بھون پد یاترا کا اہتمام کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: اے آئی سی سی کے ریاستی انچارج آر سی کنٹیا نے چہارشنبہ کو کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی ملک کے ایک مثالی شخصیت تھے۔انہوں نے یہ بات شہر میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔کنٹیا نے مہاتما گندھی کی یوم پیدائش پر کی مناسبت سے چار مینار سے گاندھی بھون تک ایک پد یاترا میں حصہ لیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گاندھی کی زندگی پورے ملک کے لوگوں کے لئے ایک تحریک تھی۔اس پد یاترا میں پارٹی کے قائدین،سابق وزیر کے جنا ریڈی،سی ایل پی کے رہنما مالو بھٹی وکر مارکا،پونم پر بھاکر،کسما کمار،پانالہ لکشمیہ،مری ششی دھر ریڈی،ایم ایل اے ڈی سریدھر بابو،اور دیگر نے شرکت کی۔بعد میں گاندھی کی یوم پیدائش کی تقریبات پراکاشم ہال میں پارٹی کے جنرل سکریٹری افضل الدین کی نگرانی میں منعقد کی گئیں۔