Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگگاندھی جینتی کے موقع پر مختلف وزرائے اعلیٰ و سیاسی قائدین نے...

گاندھی جینتی کے موقع پر مختلف وزرائے اعلیٰ و سیاسی قائدین نے مہاتما گاندھی کو خراج پیش کیا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: بابا ئے قوم مہاتما گاندھی کی 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر چہار شنبہ کے روز مختلف پارٹیوں اور مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے مہاتما گاندھی کو خراج پیش کیا،اور ان کی خد مات اور انکے شخصی پہلوؤں کو یاد کیا۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلیٰ منیش سسوڈیا نے مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے وجئے گھاٹ، اور راج گھاٹ کا دورہ کیا اور مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کو خراج پیش کیا۔

وہیں ریاست تلنگانہ کی گورنر تاملیسائی سوندراراجن اور ریاست کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے لنگر ہاؤز کے قریب ”باپو گھاٹ“ میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر پھولوں کا ہار پہنایا اور خراج پیش کیا۔اس موقع پر ریاستی وزراء،ٹی سرینواس یادو،وی پرشانت ریڈی،چودھری مللہ ریڈی،سبیتا اندرا ریڈی،محمود علی،مئیر بی رام موہن اور دیگر موجود تھے۔

ریاستی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر پدما راؤ گوڑ،کونسل کے چئیر مین کوتھا سکھیندر ریڈی،ان کے نائب این ودیا ساگر راؤ،ایم ایل سی اور سیکڑیٹری وی نرسمہا چریلو اور دیگر عہدیداروں نے مہاتما گاندھی کو زبر دست خراج پیش کیا۔ان کے علاوہ میکزی وزیر برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی نے بھی خراج تحسین پیش کیاہے۔

اسی طرح آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے بھی گاندھی جینتی کے موقع پر ان کی شخصیت اور ان کی خدمات کو یاد کیا۔اور بھر پور خراج عقیدت پیش کیا۔