Thursday, May 9, 2024
Homeٹرینڈنگگاندھی کی آزادی کی لڑائی ایک ڈراما ، ہیگڑے کے بیان پر...

گاندھی کی آزادی کی لڑائی ایک ڈراما ، ہیگڑے کے بیان پر مودی سے وضاحت کا مطالبہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ بی جے پی لیڈر کی جانب سے گاندھی جی کی آزادی کی کوشش کو ڈرامہ قرار دینے کے بیان پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے سابق مرکزی وزیر اوربی جے پی رہنما اننت کمار ہیگڑے کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے بارے میں دئے گئے متنازعہ بیان کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کو اس مسئلے پر ملک کے سامنے اپنا رخ واضح کرنا چاہئے ۔

 تھرور نے یہاں پارلیمنٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں یہ تبصرہ کیا۔ ان کی توجہ جب کرناٹک کے بی جے پی لیڈر ہیگڑے کے اس بیان کی طرف دلائی گئی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مہاتما گاندھی کی آزادی کی لڑائی ایک ڈراما تھا پر تھرور نے کہا کہ بی جے پی اورسنگھ پریوار شروع سے ہی مہاتما گاندھی پر حملے کرتا رہا ہے اور یہ اس کی تاریخ رہی ہے اور اس میں کچھ بھی نئی بات نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی ایک طرف مہاتما گاندھی کے اصولوں کی بات کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف ان کی پارٹی کے لیڈر اور سنگھ پریوار کے لوگ گاندھی جی کی توہین کرتے ہیں اور ان پر حملے کرتے رہتے ہیں لیکن مودی کچھ نہیں بولتے ۔کانگریس لیڈر نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کو اس معاملے میں اپنا رخ واضح کرنا چاہئے تاکہ ملک کو پتہ چل سکے کہ ان کا رخ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی کی قول اور فعل میں کافی فرق ہے ، وہ بولتے کچھ ہیں اور ان کی پارٹی لیڈر کرتے کچھ ہیں۔

 تھرور نے یہ بھی کہا کہ مودی حکومت کے وزیر لوگوں کو گولی مارنے کی بات کرتے ہیں اور اس طرح نوجوانوں کو تشدد کے لئے بھڑکاتے ہیں لیکن ان پر کوئی کارروائی نہیں ہوتی ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کانگریس کے لئے ہمیشہ سے ہی عزت و احترام کے کا اظہارکررہے ہیں اور ہمارے لئے وہ آج بھی قابل احترام ہیں جبکہ بی جے پی کے لئے وہ کبھی قابل احترام نہیں رہے ہیں اورہیگڑے کے بیان سے یہ واضح ہوگیاہے ۔