Tuesday, May 21, 2024
Homesliderگاندھی ہاسپٹل میں یکم دسمبر سے دیگرطبی خدمات دوبارہ شروع کرنے کا...

گاندھی ہاسپٹل میں یکم دسمبر سے دیگرطبی خدمات دوبارہ شروع کرنے کا امکان

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ گاندھی ہاسپٹل جو اس وقت  صرف کورونا مریضوں کے علاج معالجے تک محدود  ہوچکا ہے لیکن امید ہے کہ اب یکم ڈسمبر سے  دوسرے محکموں میں دوبارہ علاج شروع کرے گا جس میں کچھ حصوں کو خصوصی طور پر کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے مختص کیا جائے گا۔ ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجہ راؤ کی زیرصدارت دواخانہ کے محکمہ کے سربراہان کا اجلاس ہوا جس میں اس سلسلے میں یہ فیصلہ لیا گیا  ایسا سمجھا جاتا ہے۔ دواخانہ میں محکمہ کے 17 سربراہان پر مشتمل کمیٹی نے دواخانہ میں عام طبی اور صحت کی خدمات کو دوبارہ شروع کرنے سمیت مختلف پہلوؤں کا مطالعہ کیا جس میں دیگر چیزوں کے علاوہ دواخانہ  سپرنٹنڈنٹ کو ایک رپورٹ پیش کی گئی۔ یہ رپورٹ ریاستی حکومت کو ارسال کی جا رہی ہے۔

 چونکہ گاندھی ہاسپٹل خصوصی طور پر ان مریضوں کے علاج کے لئے وقف ہے جو وائرس زد میں آگئے ہیں  اور عثمانیہ جنرل ہاسپٹل دوسرے مریضوں کے علاج کا ذمہ داری برداشت کررہا ہے۔ گاندھی ہاسپٹل میں زیر تربیت پی جی میڈیکل طلبہ کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کوویڈ مریضوں کے علاج کے لئے تمام محکموں کے پی جی طلبہ کی خدمات کا استعمال کیا جارہا ہے۔ حال ہی میں جونیئر ڈاکٹروں نے وزیر صحت ایٹالہ راجندر سے ملاقات کی ہے اور انہیں ان کی پریشانیوں سے آگاہ کیا ہے۔

وزیر نے ان کی پریشانیوں کا جواب دیتے ہوئے گاندھی ہاسپٹل کو عام طبی خدمات دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا۔ دریں اثنا ، اضلاع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور جی ایچ ایم سی کی حدود میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ مزید یہ کہ لوگ بظاہر احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کر رہے ہیں۔ ان حالات میں اگر کوویڈ کے معاملات میں اضافہ ہوتا ہے تو  کچھ طبی حکام خدشات کا بھی  اظہار کررہے ہیں۔

اجلاس  میں کہا گیا کہ سرکاری دواخانہ میں معمول کی طبی اور صحت کی خدمات کو دوبارہ شروع کرنے کے علاوہ کچھ بیڈ اور عمارتیں کوویڈ مریضوں کے علاج کے لئے خصوصی طور پر مختص کی جائیں۔ ڈاکٹر راجہ راؤ نے کہا ہے کہ یکم دسمبر سے گاندھی ہاسپٹل میں دیگر بیماریوں کے علاج کی بحالی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔