Saturday, May 18, 2024
Homesliderگاندھی ہاسپٹل کے وارڈ بوائے کی جانب سے جنسی ہراسانی کا واقعہ

گاندھی ہاسپٹل کے وارڈ بوائے کی جانب سے جنسی ہراسانی کا واقعہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد:  گاندھی ہاسپٹل کے ایک خوفناک واقعہ میں وارڈ بوائے نے ایک کورونا مریضہ پر جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں عوام پہلے ہی ذہنی اور جسمانی طور پر پریشان ہے وہیں اب دواخانوں سے کئی ایسے خوفناک واقعات منظر عام پر آرہے ہیں جنہیں سن کر دل دہل جارہا ہے. کورونا مریضوں کا دواخانوں میں علاج کے دوران نا صرف توجہ نہ دینے کی شکایت عام نہیں بلکہ ورثہ کے حوالے غلط لاش کرنے،

علاج کے دوران مناسب غذا کی عدم فراہمی بھی عام شکایت میں شامل تھیں تاہم اب کورونا خواتین مریضوں کے غیر محفوظ ہونے کی خبریں بھی عام ہورہی ہیں جس میں کبھی کسی کی عصمت ریزی کا واقعہ سامنا آیا تو کبھی کسی کو کورونا ٹسٹ کے نام پر جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب حیدرآباد کے گاندھی دواخانے سے ایک ایسے خبر آئی ہے جہاں ایک وارڈ بوائے نے کورونا مریض کے ساتھ بدتمیزی کی ہے۔

گاندھی ہاسپٹل کے ایک خوفناک واقعہ میں وارڈ بوائے نے ایک کورونا مریضہ پر جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد اسے برخاست کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 27 ستمبر کو پیش آیا لیکن اس کی  شکایت اب درج کی گئی تھی۔ 45 سالہ وارڈ بوائے  جس کی شناخت بی چندرشیکھر کے نام سے ہوئی ہے ، جو پی پی ای کٹ پہن کر دواخانے کے آئی سی یو وارڈ میں علاج کروانے والی 73 سالہ خاتون مریضہ کے پاس گیا تھا اس کے ساتھ مبینہ طور پر غلط سلوک کیا ہے۔

  ایک ڈاکٹر جس نے واقعے کا مشاہدہ کیا تھا اسے میڈیکل افسران کے حوالے کردیا۔ گاندھی کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجہ راؤ نے واقعہ کی تصدیق کردی۔ انہوں نے کہا درجہ چہارم کے ملازم کی بدسلوکی جمعرات کی سہ پہر ہیلتھ انسپکٹر کے ذریعہ میرے علم میں آئی۔ فوری طور پر میں نے اس کو اور اس  کے ساتھی کو ہٹا دیا۔ میں نے پولیس سپرنٹنڈنٹ آفس سے بھی شکایت کی ہے ۔ تھانہ چلکل گوڑا میں آئی پی سی کی دفعہ 354 اے کے تحت شکایت درج کی گئی ہے۔