Sunday, May 19, 2024
Homesliderگاڑی کے نمبر پلیٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف...

گاڑی کے نمبر پلیٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔سڑکوں پر دوڑنے والی کئی ایک ٹو وہیلرگاڑیوں کے نمبر پلیٹس کے ساتھ چھیڑ خوانی کے واقعات میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے ۔ ٹریفک چالانات سے بچنے کیلئے نمبرپلیٹس پر ہندسوں کو چھپانے اور نمبرپلیٹ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانہ پر مہم چلائی گئی۔ شہر حیدرآباد کی ایل بی نگر ٹریفک پولیس کی جانب سے چلائی گئی اس مہم کے دوران کئی بائیکس اور دیگر ٹووہیلر گاڑیوں کو ضبط کیاگیا۔

اس موقع پرٹریفک پولیس نے کہا کہ نمبرپلیٹ کے آگے یا پیچھے کے نمبرات کو چھپایا جارہا ہے تاکہ یہ گاڑیاں کسی بھی طرح سے سی سی ٹی وی کیمروں میں نہ آسکیں۔ایسی گاڑیوں کا سی سی ٹی وی فوٹیجس کے ذریعہ پتہ چلانا مشکل ہوتا ہے ، اسی لئے اس طرح گاڑیوں کے نمبرات کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی گئی اور ایم وی ایکٹ کی دفعہ 80کی شق اے ،اے پی ایم وی آرموٹر وہیکل رول 50،51،سنٹرل موٹر وہیکل رولس 177کے تحت معاملات درج کرتے ہوئے چالانات کئے گئے ۔پولیس نے گاڑی سواروں سے خواہش کی کہ اپنی گاڑیوں کے نمبرپلیٹس کو مناسب رکھیں اور ٹریفک پولیس کے چالانات یا پھر سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہونے سے بچنے کے لئے ان میں چھیڑ چھاڑ کرنے یا پھر نمبرات کوچھپانے کی کوشش نہ کریں۔ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یادرہے کہ اکثر گاڑیوں کے نمبرات کے ساتھ چھیڑ خوانی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے اور اب تو اس کورونا کے بحران کے دوران یہ بھی دیکھنے میں آئے ہے کہ چند منچلے نوجوان اپنی گاڑی کے پیچھے نمبر پلیٹ کو مکمل ماسک پہنادے رہے ہیں جس سے ایک نمبر نہیں بلکہ مکمل نمبر پلیٹ ہی ڈھانک دیا دیا جارہا ہے۔