Sunday, May 5, 2024
Homesliderگجرات انتخابات: بی جے پی ایک کروڑ لوگوں تک پہنچنے کےلئے کوشاں

گجرات انتخابات: بی جے پی ایک کروڑ لوگوں تک پہنچنے کےلئے کوشاں

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ بی جے پی آنے والے گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کے انتخابی منشور کی تیاری کے لیے تجاویز حاصل کرنے کے لیے ایک کروڑ لوگوں تک پہنچنے کا ہدف رکھتی ہے جس کے لئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں ۔5 نومبر کو پارٹی نے اگراسر گجرات (سرکردہ گجرات) مہم کا آغاز کیا تھا۔خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے ایک اعلیٰ ذرائع  نے کہاہم گجرات کے کم از کم 1 کروڑ لوگوں تک پہنچنے کا ہدف رکھتے ہیں۔ ہم سماج کے ہر طبقے تک پہنچیں گے اور ان سے مشورہ لیں گے۔

 پہلے ٹاؤن ہالوں کا الگ سے اہتمام کیا جائے گا ۔ ٹائم ووٹرز، خواتین ووٹرز اور بزرگ شہری۔ آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر پیوش گوئل سورت کے کام کرنے والے پیشہ ور افراد سے ملاقات کریں گے، مرکزی وزیر مہندر ناتھ پانڈے سورت میں اسٹریٹ وینڈرز اور انکلیشور میں صنعتی کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔وزراء تمام زمرے کے لوگوں کی خواہشات جاننے کے لیے اکانشا پیٹی (خواہش خانہ) بھی لے کر جائیں گے۔بی جے پی ایم پی تیجسوی سوریا احمد آباد میں پہلی بار  حق رائے دہی سے استفادہ کرنے والے ووٹروں سے ملاقات کریں گے۔ بی جے پی کے ترجمان سمبیت پاترا میڈیا پروفیشنلز سے ملاقات کریں گے۔مرکزی وزراء انوراگ ٹھاکر، ارجن منڈا، اسمرتی ایرانی، پرشوتم روپالا اور دیگر قائدین بھی آؤٹ ریچ پروگرام میں شرکت کریں گے۔

الیکنش  کمیشن نے گجرات اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا گزشتہ ہفتہ  اعلان کردیا ہے۔ گجرات میں اگلے مہینے دومرحلے میں پولنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے کے تحت 89 اسمبلی حلقوں میں یکم دسمبرکو، جبکہ دوسرے مرحلے کے تحت 93 اسمبلی حلقوں میں 5 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 8دسمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمشنر راجیو کمار نے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران گجرات میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا تھا ۔ انہوں نےکہا کہ 182رکنی ریاستی اسمبلی کے پہلے مرحلے کے لئے اعلامیہ  اِس مہینے کی 5 تاریخ کو جاری کیا گیا ، جبکہ دوسرے مرحلے کے لیے اعلامیہ  10 نومبر کو جاری کیاجائے گا۔ کمار نے بتایا کہ پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے لیے کاغذاتنامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 14 نومبر اور دوسرے مرحلے کے لیے آخری تاریخ17نومبر ہوگی۔ پہلے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 17 نومبرہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے کے لیے نام واپس لینے کی آخری تاریخ 21نومبر ہوگی۔ اِس سال گجرات اسمبلی انتخابات میں 4 کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے۔182 رکنی ریاستی اسمبلی کی مدت کار اگلے برس 18 فروری کو ختم ہورہی ہے۔