Sunday, May 5, 2024
Homesliderگجرات اور ہماچل پردیش انتخابات ،مودی حکومت کی توجہ پسماندہ طبقات پر...

گجرات اور ہماچل پردیش انتخابات ،مودی حکومت کی توجہ پسماندہ طبقات پر مرکوز

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ نریندر مودی حکومت مرکزی اسکیموں میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے لیے ایک خصوصی مراعات بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جیسا کہ یہ ایس سی اور ایس ٹی کے لیے دیگر اسکیمات موجود ہیں ۔ یہ اقدام ہماچل پردیش اور گجرات میں اس سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلےکی تیاری  ہے  جہاں او بی سی آبادی کا ایک بڑا حصہ ہے۔سماجی انصاف کی وزارت نے او بی سی کی فلاح و بہبود سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے مسلسل مطالبے پرعمل کرتے ہوئے نیتی آیوگ کو خط لکھا ہے کہ کیا او بی سی کے لیے خصوصی جزوی منصوبہ بنایا جا سکتا ہے۔ منصوبے کی تجویز کرنے والے دستاویز کو میڈیا کے ایک ادارے  نے دیکھا ہے۔

حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ مزید بات چیت کے لیے یہ خیال وزیر اعظم کے دفتر کے ساتھ بھی اٹھایا گیا ہے۔مسئلہ کافی نازک ہے اور فی الحال اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اسے نیتی آیوگ اور پی ایم او کے سامنے بحث کے لیے پیش کیا گیا ہے اور اس پر منحصر ہے، کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔ ایک سینئر سرکاری عہدیدار  نے یہ بات کہی۔خصوصی جزو منصوبہ ایک چھتری ہے جس کے تحت مرکزی اور ریاستی اسکیموں کو خصوصی طور پر ایس سی اور ایس ٹی کے لیے فنڈز کی تقسیم کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے۔

فی الحال ایس سی  اورایس ٹی کے لیے خصوصی اجزاء پلان کے تحت، سرکاری اسکیموں کے لیے مختص رقم کا ایک خاص فیصد ان کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کے لیے مختص ہے، اور 41 وزارتیں اور محکمے اس منصوبے کو نافذ کررہے ہیں۔ 2022-23 کے لیے صرف ایس سی  کی بہبود کے لیے 1.15 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔