Monday, May 20, 2024
Homesliderگجرات میں  دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح

گجرات میں  دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح

- Advertisement -
- Advertisement -

احمد آباد ۔ صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے آج دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم موٹیرا کے علاقے میں واقع جواب نریندر مودی اسٹیڈیم کے نام سے جانا جائے گا ، کا رسمی افتتاح اورقریب میں ہی تیار ہونے والے سردار ولبھ بھائی پٹیل اسپورٹس انکلیو کا بھومی پوجن کیا ۔اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر مملکت برائے کھیل کرن رجیجو بھی موجود تھے ۔ آج سے ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین رواں سیریزکا تیسرا ٹسٹ اسی اسٹیڈیم میں شروع ہوا ہے۔ 2016 میں جب اس اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے لئے مسمار کیا گیا تھا ، تو اس میں 54000 شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش تھی اور پھر اس کا نام سردار ولبھ بھائی پٹیل اسٹیڈیم تھا۔ اب اس کا نام وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر رکھا گیا ہے ، جو ماضی میں گجرات کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر بھی تھے ۔

 جنوری 2018 میں نئے کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔ انگلینڈ اورہندوستان کی ٹیمیں چوتھا ٹسٹ میچ اور مجموعی طور پر5 ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلے گی۔دوسری جانب قریبی اسپورٹس انکلیوکو 233 ایکڑ کے رقبے میں پھیلایا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی انڈور اسٹیڈیم بھی ہوگا جس میں 10000 سے زائد شائقین کی گنجائش ہوگی۔ نریندر مودی اسٹیڈیم بھی اس انکلیو کا حصہ بن جائے گا۔موٹیرا کا اسٹیڈیم 63 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے ، جہاں بیٹھنے کی گنجائش 1.32 لاکھ ہے ۔ اب تک ملبورن کا ایم سی جی(ملبورن کرکٹ گراؤنڈ) دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم تھا جہاں بیک وقت 90000 شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔ گجرات میں دنیا کا سب سے بڑا مجسمہ‘اسٹیچو آف یونٹی’ کے بعد ریاست اب کرکٹ کے دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم کا ریکارڈ قائم کررہی ہے ۔800 کروڑ روپے کی لاگت سے اس اسٹیڈیم کو لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) کمپنی نے تیار کیا ہے جس نے اسٹیچو آف یونٹی کی تعمیر بھی کی تھی۔ یہ اسٹیڈیم 32 اولمپک سائز کے اسٹیڈیم کا سائز ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی کے اس ڈریم پروجیکٹ میں 76 کارپوریٹ باکسز ، اولمپک سطح کے سوئمنگ پول ، انڈور اکیڈمی ، چار ڈریسنگ روم ، فوڈ کورٹ اور جی سی اے کلب ہاؤس کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

اسٹیڈیم میں چھ سرخ اور پانچ کالی مٹی کی مجموعی طور پر11 پچز تیار کی گئیں۔ یہ پہلا اسٹیڈیم ہے جس نے مین اور پریکٹس پچوں کے لئے دونوں طرح کی مٹی کا استعمال کیا ہے ۔ بارش ہونے کی صورت میں پچ صرف 30 منٹ میں خشک ہوسکتی ہے ۔ جدید ترین ایل ای ڈی فلڈ لائٹ ماحول کو گرم نہیں کرے گی اور شائقین کے ساتھ ساتھ کرکٹرز کو بھی آرام ملے گا۔اس اسٹیڈیم کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ 9 میٹر کی بلندی پر360 ڈگری پوڈیم کونکورس شائقین کی نقل و حرکت کو آسان بناتا ہے ، ساتھ ہی کسی بھی اسٹینڈ سے دیکھنے والوں کو یکساں منظر پیش کرے گا۔

کارپوریٹ باکس میں 25 نشستوں کی گنجائش ہے ۔ 150 ٹن ایر کولنگ ٹاور اسٹیڈیم کے کلوزانحصے کو ایر کنڈیشنڈ رکھے گا۔ ضرورت کے مطابق دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لئے بڑے ڈریسنگ روم بنائے گئے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے لئے الگ الگ جدید ترین جیمز تعمیرکی گئی ہے ۔ کھلاڑی اور وی آئی پی کے داخلی راستوں کے قریب ایک خصوصی لاؤنج بنایا گیا ہے ۔اسٹیڈیم میں واقع آٹوگراف گیلری میں اب تک آئی پی ایل اور ورلڈ کپ کھیل چکے کھلاڑیوں کے دستخط والے بیٹس کی میوزیم (آٹو گراف بیٹ کلیکشن) توجہ کا مرکز ہوگا۔ دنیا کے مشہور کرکٹرز کی تصاویر والا ہال آف فیم اسٹیڈیم کی ایک اور دلکش مقام ہے ۔اس اسٹیڈیم نے گزشتہ سال24 فروری کو اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ ہندوستان کے دوران نمستے ٹرمپ کے پروگرام کی میزبانی کی تھی لیکن اس کا باقاعدہ افتتاح اس وقت تک نہیں کیا گیا تھا۔