Sunday, May 19, 2024
Homeاسپورٹسگرانڈسلام 2020 میں نیا چمپئن ہوگا : تھیم

گرانڈسلام 2020 میں نیا چمپئن ہوگا : تھیم

- Advertisement -
- Advertisement -

سڈنی ۔ ٹینس کی عالمی درجہ بندی میں چوتھے مقام پر فائز ڈومینک تھیم نے کہا ہیکہ نئے سال 2020ءمیں نیا گرانڈ سلام چمپئن منظر عام پر آئے گا اور پہلی مرتبہ نواک جوکووچ، رافل نڈال اور راجر فیڈرر کے بدل کوئی دوسرا کھلاڑی خطاب حاصل کرے گا۔ گذشتہ برس فیڈرر، جوکووچ اور نڈال کی مختلف ایونٹ میں حکمرانی رہی لیکن اس دوران آسٹریا کے ڈومینک تھیم، جرمنی کے الیکژنڈر زوریف اور یونان کے اسٹیفانوس سٹسی نے نہ صرف شاندار مظاہرے کئے بلکہ خطابات حاصل کرنے کے علاوہ بگ تھری کو بھی شکست دی ہے۔

ڈومینک اس وقت افتتاحی اے ٹی پی کپ ٹیم ایونٹ کیلئے سڈنیمیں موجود ہیں اور وہ اس کے بعد یہاں اندرون ایک ہفتہ ملبورن میں شروع ہونے والے سیزن کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن میں بھی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے ڈومینک نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی بہتر مظاہروں کے ذریعہ بگ تھری کے قریب پہنچ چکے ہیں اور اب وہ وقت دور نہیں کہ جوکووچ، نڈال اور فیڈرر کی بجائے کوئی نوجوان کھلاڑی گرانڈ سلام خطاب حاصل کرے۔

انہوں نے مزید کہاکہ نوجوان کھلاڑیوں نے پہلے ہی بگ تھری کو گذشتہ سیزن میں کافی چیلنج دیا ہے یہی نہیں بلکہ ہم نے ماسٹرس 1000 کے مرحلہ پر اور اے ٹی پی فائنلس میں ان کھلاڑیوں کو شکست دی ہے۔ اے ٹی پی فائنلس میں خطابی مقابلہ ڈومینک اور سٹ سپاس کے درمیان کھیلا گیا تھا جہاں ڈومینک کو خطابی مقابلہ میں شکست برداشت کرنی پڑی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لئے آخری مرحلہ گرانڈ سلام ہے جہاں ہمیں بگ تھری کو شکست دینی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ 2020ءمیں ایک نیا گرانڈ سلام چمپئن منظرعام پر آئے گا۔

ڈومینک نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہیکہ وہ خود کو بحیثیت گرانڈ سلام چمپئن بھی دیکھ رہے ہیں لیکن کسی بھی کامیابی کی ضمانت نہیں دی جاسکتی کیونکہ دیگر نوجوا ن کھلاڑی بھی گرانڈ سلام خطاب کے کافی قریب پہنچ چکے ہیں۔ نیز چاروں گرانڈ سلام بگ تھری کے درمیان تقسیم ہوجائے اس کی بھی اب ضمانت نہیں دی جاسکتی ہے۔