Thursday, May 9, 2024
Homesliderگزشتہ 24 برسوں میں 18 خواتین کو قتل کرنا والا مجرم گرفتار

گزشتہ 24 برسوں میں 18 خواتین کو قتل کرنا والا مجرم گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ حیدرآباد ٹاسک فورس نے گذشتہ 24 برسوں میں 18 خواتین کو قتل کرنے والے ایک سیریل  کلرمینا رامولوکو اس کی دو تازہ ترین ہلاکتوں کے الزام میں حیدرآباد ٹاسک فورس نے گرفتارکیا ہے۔ مبینہ طورپر اس نے انھیں کمپاؤنڈمیں دوستی کرنے  کے بعد قتل کردیا۔

حیدرآباد کے پولیس کمشنر انجنی کمار نے تفصیلات  بتاتے  ہوئے کہا کہ 500 سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمروں کے تجزیے سے اس کی گرفتاری ہوئی۔ اس کی بیوی نے اسے دوسرے آدمی کے لئے چھوڑدیا تھا   جس کے بعد  45 سالہ رامولو کے دل میں عورتوں کے خلاف بغض پیدا ہوگیا اور تب سے اب تک اس نے  18 خواتین کو قتل کردیا گیا ہے۔

رامولو چوری کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔ پولیس نے کہا کہ جوبلی ہلز کی 50سالہ کیوالا وینکٹما یکم جنوری کو لاپتہ ہوگئی تھی اور اس کے اہل خانہ نے گمشدگی  کی شکایت درج کروائی تھی۔ 4 جنوری کو گھٹکیسر کے انکوش پور میں ایک نامعلوم خاتون کی لاش ملی جس کا چہرہ مسخ کردیا گیا تھا ۔ پولیس کو خاتون کے قبضے میں ایک موبائل نمبر ملا جس کی وجہ سے وہ اس کے اہل خانہ کو اطلاع دی ۔ان سے پوچھ گچھ کرتے ہوئے پولیس نے پایا کہ وینکٹما اکثر یوسف گوڈا میں ایک کمپاؤنڈ میں جا یا کرتی تھی ۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کرتے ہوئے پولیس نے دیکھا کہ خاتون ایک اورشخص کے ساتھ آٹو رکشہ میں سوار ہورہی تھی۔ انہوں نے ملزم کی شناخت رامولو کے طور پر کی اور اسے گرفتارکرلیا۔ اس نے مبینہ طور پر وینکٹما کو شراب پلائی اور  اسے انکوش پورلے گیا جہاں اس  نے اسے مار ڈالا اور کپڑے کا استعمال کرکے اس کا چہرہ جلایا۔ اس نے چاندی کی پازیب بھی چوری کرلی ۔پولیس کو سدی پیٹ ضلع کے ملگو میں اسی طرح کا معاملہ دریافت ہوا۔

رامولو سائبر آباد میں 13 قتل کے مقدمات  میں ملوث ہے ، جس میں اس نے خواتین کو کمپاؤنڈ میں پھنسایا اور انہیں ہلاک کیا اور ان کے زیورات لوٹ لئے۔ اس نے حیدرآباد میں تین اور میدک میں دو قتل بھی کیے۔ رائدورگم پولیس اسٹیشن میں 2009 کے ایک مقدمے میں اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ رامولو انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ ، ایراگڈا کے جیل وارڈ سے فرار ہوگیا تھا۔ اسے اب گھٹیکسر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔