Monday, April 29, 2024
Homesliderگلابی گیند کا ٹسٹ ، ہندوستان میں آسٹریلیا کو پریشان کرنے کی...

گلابی گیند کا ٹسٹ ، ہندوستان میں آسٹریلیا کو پریشان کرنے کی صلاحیت موجود

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم اس وقت دورہ آسٹریلیا پر ہے اور 17 دسمبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان ایڈیلیڈ میں پہلا ٹسٹ مقابلہ شروع ہوگا ۔آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹسٹ کئی ایک وجوہات کی بنا پر اہمیت کا حامل ہے۔
یہ پہلا ٹسٹ دونوں ٹیموں کے درمیان ڈے نائیٹ مقابلہ ہوگا اور گلابی گیند سے کھیلی جانے والی یہ کرکٹ ہندوستانی بیٹسمینوں کی صلاحیتوں کا امتحان ہوگی، تو دوسری جانب پہلے ٹسٹ کے اختتام کے بعد ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی اپنی پہلی اولاد کی پیدائش کی وجہ سے وطن واپس لوٹ رہے ہیں جس کے بعد ہندوستانی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف باقی تین ٹسٹ مقابلوں میں اپنے کپتان اور دنیا کے بہترین بیٹسمین کوہلی کی خدمات دستیاب نہیں رہیں گی۔

کوہلی کی عدم موجودگی میں جہاں اجنکیا رہانے کو ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے بیرونی سرزمین پر اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا تو دوسری جانب نوجوان کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کی اچھال لیتی وکٹوں اور معیاری فاسٹ بولنگ کے خلاف اپنی تکنیک کا امتحاں ہوگا ۔یہ تو سب پر عیاں ہے کہ گلابی گیند سے کھیلے جانے والے مقابلے بیٹسمینوں کے لیے آسان نہیں ہوتے اور خاص کر کے مصنوعی روشنی کے دوران گیند مزید سوئنگ لیتی ہے جس سے بیٹسمینوں کو اپنی تکنیک کا سخت امتحان دینا پڑتا ہے۔
آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان کھیلا جانے والا پہلے ٹسٹ سے قبل ہندوستانی ٹیم نے سہ روزہ روزہ پریکٹس میچ بھی گلابی گیند سے کھیلا ہے جہاں ہندوستان کو پہلی اننگز میں صرف 194 رنز پر پر ڈھیر کرتے ہوئے مقامی بولروں نے مہمان بیٹسمینوں کی تکنیک میں موجود خامیوں کو ظاہر کیا لیکن دوسری اننگز میں ہندوستانی بیٹسمینوں نے اپنی خامیوں پر قابو پاتے ہوئے بہترین مظاہرہ کیا اور خاص کر کے وکٹ کیپر بیٹسمین رشپھ پنت اور آل راؤنڈر ہنوما وہاری نے سنچری اسکور کرتے ہوئے نا صرف گلابی گیند کے خلاف رنز بنانے کی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ پہلے ٹسٹ کیلئے خود کی ٹیم میں کو مضبوط دعویداری پیش کی ہے ۔ آسٹریلیائی ٹیم کے خلاف چار ٹسٹ مقابلوں کی سیریز میں یہ ہندوستانی بیٹسمینوں کا سخت امتحان ہو گا لیکن اس سے قبل پنت اور وہاری کی سنچریاں ہندوستانی ٹیم کے حوصلے بلند کرنے کے لیئے کافی ہیں ۔
پنت اور وہاری کی سنچریوں کےعلاوہ اوپنر مینک اگروال اور شبھمن گل نے بھی نصف سنچریاں اسکور کی ہیں جس سے ہندوستانی بیٹسمینوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں وہیں مہمان فاسٹ بولروں میں محمد سمیع ، چسپریت بمرا اور دیپ سینی نے جس طرح گلابی گیند سے بولنگ کی ہے وہ بھی پہلے ٹسٹ میں ہندوستان کی جانب سے آسٹریلیا کےلئے پریشان کن حالات پیدا کرنے کی امید ظاہر کررہی ہے۔