Sunday, May 19, 2024
Homesliderگنگوبائی کاٹھیواڑی نے رام لیلا کا ریکارڈ توڑدیا

گنگوبائی کاٹھیواڑی نے رام لیلا کا ریکارڈ توڑدیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ بالی ووڈ فلم اسٹار عالیہ بھٹ اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی سلور اسکرین پر تہلکہ مچا رہی ہے۔ فلم کو شائقین کی جانب سے بے پناہ پیار ملا ہے۔ فلم نے اپنی ریلیز کے چند ہی دنوں میں 117 کروڑ روپے کی بمپر کمائی کر لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم نے ہٹ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ کمائی کی اس دوڑ میں فلم نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی پچھلی ریلیز کئی فلموں کو شکست دے دی ہے۔

بالی ووڈ اسٹارز رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون اسٹارر فلم پدماوت ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔ فلم نے ریلیز کے بعد سینما گھروں سے 302 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم باجی راؤ مستانی  اس پیریڈ ڈرامہ فلم کو بھی ناظرین نے بے حد پسند کیا۔ فلم کے گانے اس کا خاص حصہ تھے۔ فلم نے سینما گھروں سے 184 کروڑ روپے کمائے اور یہ فلم اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔حال ہی میں ریلیز ہونے والی اداکارہ عالیہ بھٹ اسٹارر ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی نے بمپر کمائی کرتے ہوئے اپنے اکاؤنٹ میں پورے 117 کروڑ روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ یہ فلم اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے لیکن اس کا ریکارڈ مزید بہتر ہونے کا امکان ہے ۔

عالیہ بھٹ اسٹارر فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی نے رنویر سنگھ ۔دیپیکا پڈوکون اسٹارر رام لیلا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اس فہرست میں زبردست انٹری ہے۔شاہ رخ خان ایشوریہ رائے اور مادھوری ڈکشٹ کی فلم دیوداس ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کے کیریئر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔ فلم نے چھٹے دن سینما گھروں سے 41 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا ۔ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گزارش اس فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔ ہریتک روشن اور ایشوریا رائے کی فلم نے تھیٹرز سے جملہ 29 کروڑ روپے کمائے۔سوپر اسٹار سلمان خان، ایشوریا رائے بچن اور اجے دیوگن اسٹارر فلم ہم دل دے چکے صنم اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ فلم نے تھیٹرز سےجملہ 24 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے ۔