Tuesday, May 21, 2024
Homeاسپورٹس گنگولی نے بی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا

 گنگولی نے بی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین کپتانوں میں شمار کئے جانے والے سابق کپتان سورو گنگولی ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سرکاری طور پر صدرکے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں ۔ بی سی سی آئی کے ممبئی میں ہوئے اجلاس میں گنگولی کو سرکاری طور پر بورڈ کا صدر مقرر کیا گیا ہے ۔گنگولی بی سی سی آئی کی65 سالہ تاریخ میں پہلے سابق کرکٹر ہیں جنہیں اس ادارہ کے سربراہ کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل گزشتہ 33 ماہ سے سپریم کورٹ کی جانب سے مقررکردہ منتظمین کی کمیٹی بی سی سی آئی کے امورکوسنبھال رہی تھی جس کی مدت بھی سابق کپتان کے تقرر کے ساتھ آج ختم ہو گئی۔

گنگولی نے بورڈ کے الیکشن افسر این گوپال سوامی¸ کی موجودگی میں اپنا عہدہ قبول کیا۔ اس کے علاوہ سی¸ اواے کے رکن اور ریاستی کرکٹ اسوسی ایشن کے نمائندے بھی یہاں موجود تھے ۔گنگولی کے علاوہ چار دیگر عہدیداروں نے بھی سی اواے سے بورڈ میں اپنے اپنے عہدے سنبھالیں گے ۔ منتظمین کی کمیٹی کی صدارت سابق سی اے جی ونود رائے سنبھال رہے تھے جبکہ ڈائنانا ایڈولجی اور لیفٹیننٹ جنرل روی تھوڈگے دیگررکن تھے جو بورڈ کے کے کام کاج دیکھ رہے تھے ۔

رائے نے اس موقع پر کہا میں بی سی سی آئی کی ذمہ داری چھوڑتے ہوئے مکمل طور پر مطمئن ہوں۔ پانچ سابق کھلاڑی انتظامیہ کا حصہ ہیں جس سے بہتر اورکچھ نہیں ہو سکتا ۔ اس کا نیا صدر ہمارے سب سے زیادہ کامیاب کپتانوں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے بنگال کرکٹ اسوسی ایشن کے ساتھ پانچ سال گزارے ہیں اور اب بی سی سی آئی کی ذمہ داری سنبھالیں گے ۔ ان سے بہتر اس عہدے کو سنبھالنے والا اور کوئی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا ہم عہدیداروں کے خاندانی تعلقات کو لے کر ہمیشہ شکوک و شبہات میں تھے ۔ ہمارا کام آئین کے مطابق انتخابات کروانا تھا اور وہ ہم نے کر دیا ہے ۔ وہیں ہندوستانی خاتون ٹیم کی سابق کپتان اور سی¸ اواے رکن ڈائنا ایڈولجی¸ نے بھی گنگولی کے تقرر پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا میں سابق کرکٹر کے صدر منتخب ہونے سے بہت خوش ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ بی سی سی آئی کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے ۔