Thursday, June 13, 2024
Homeبین الاقوامیگولکنڈہ کے ہیروں کی امریکہ میں نیلامی،کروڑہا روپیوں کی آمدنی متوقع

گولکنڈہ کے ہیروں کی امریکہ میں نیلامی،کروڑہا روپیوں کی آمدنی متوقع

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ حیدرآباد کی تاریخی عمارت گولکنڈہ کو ہیرو کی منڈی بھی کہا جاتا  ہے ۔ قطب شاہی عہد کے بعد نظام کے دورمیں بھی یہاں کئی ہیرے پائے جاتے تھے جن کی قیمت کروڑوں روپﺅں میں ہوتی ہے اور اب امریکہ میں 253 سالہ قدیم فارم کر سٹیس نے حیدرآباد کے مشہور گلابی ہیرے کی نیلامی کا اعلان کیا ہے جو نیویارک میں 19 جون کو ہوگی۔اس نیلامی میں گلابی ہیرا جو کہ 10.46 کیریٹ کا ہے اور یہ کرشنا کی کان کنی کے دوران حاصل کیا گیا تھا ، اس ہیرے کو نیلامی میں پیش کیا جائے گا اور امید کی جا رہی ہے کہ اس کی نیلامی سے 1.5 تا 2.5 ملین ڈالر حاصل کیے جائیں گے جو کہ 10.4 اور اور 17.3 کروڑ روپیہ ہوں گے ۔

اس گلابی ہیرے سے کروڑوں روپے کی آمدنی کے علاوہ وہ گولکنڈہ کے کان کنی سے حاصل کیا جانے والا ایک اور ہیرا ”پورٹریٹ ڈائمنڈ“ بھی نیلامی میں پیش کیا جائے گا، یہ وہ ہیرا ہے جو اس دور میں مغل حکمرانوں کے علاوہ وہ مہاراجاو

¿ں کی جانب سے اپنے تاج میں استعمال کیا جاتا تھا تھا۔ اس ہیرے کے متعلق بھی امید کی جارہی ہے کہ اس کی نیلامی کے ذریعے بھی تقریبا ایک ملین ڈالرز کی رقم حاصل کی جائے گی ۔گولکنڈہ سے دستیاب ہونے والے ہیرو کی نیلامی کے علاوہ نظام کے دورکی معروف نکلس بھی نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی۔ نظام کے دور کی یہ نیکلس بھی کافی مشہور ہے کیونکہ نظام پریڈ کے دوران ان اس نکلیس کو پہنا کرتے تھے ۔ جس میں میں اٹھ ہیرے جڑے ہوئے ہیں اس نے نیکلس میں موجود ہیروں کو 10 تا 15 کیرٹ کی پیمائش دی گئی ہے۔

اس نکلیس کے متعلق بھی یہی امید کی جارہی ہے کہ اس کی نیلامی سے بھی تقریبا 1.5 تا 2.5 ملین ڈالرز حاصل ہوں گے ۔ مذکورہ نیلامی میں سب سے مہنگا ترین ہیرا ”مرر آف پیراڈائس“ ہے جو کہ 52.58 کیرٹ کا ہیرا ہے۔ جس میں پلاٹینم کی رنگ بھی موجود ہیں جس کی قیمت تقریبا 7 تا 10 ملین ڈالر بتائی جا رہی ہے جو کہ ہندوستانی روپیوں کے اعتبار سے 48 تا 69 کروڑ روپے ہوں گے۔