Wednesday, May 22, 2024
Homeبین الاقوامیگوٹا بایا راجاپکشے نے سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل...

گوٹا بایا راجاپکشے نے سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی

- Advertisement -
- Advertisement -

کولمبو: سابق وزیر دفاع اور سابق صدر مہیندر راجا پکشے کے بھائی،گوٹا بایا راجاپکشے نے اتوار کے روز سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی،لیکن وہ جزیرے کے تقریبا تمام اقلیتی تمل اور مسلم صوبوں میں ہار گئے۔دو پہر 12بجے تک اعلان کردہ نتائج کے مطابق،گو ٹابایا راجا پکشے نے سنہالا اکثریت والے جنوبی اضہلاع میں اکثریت حاصل کی،تاہم،وہ تامل اکثریتی خانہ جنگی سے متاثرہ شمالی صوبہ اور مسلم اکثریتی مشرقی سوبہ میں 65سے 70فیصد ووٹ لے کر ہار گئے۔

مشرقی صوبہ کے شمالی اضلاع کے پانچ اضلاع،جافنا،کلنچوچی،مولا ئیو ٹو،واونیا،مانا ر اور تین اضلاع ترینو کملائی،بٹیکلوا،امپارا۔تین دہائیوں تک جاری رہنے والی جنگ سے علاقون سے راجا پکشے کو شکست ہوئی۔مشرقی صوبہ بھی 21اپریل کو ہونے والے ایسٹر سنڈے کے خود کش بم دھماکوں کے اہم کارکنوں کا آبائی شہر تھا،جس میں 250 سے زائد افراد کی جانیں چلی گئیں اور 400 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

کوٹا بایا راجا پکشے نے 4,940,849بیلیٹس کے ساتھ 51.41 فیصد ووٹ حآصل کئے،جبکہ ان کے قریبی حریف نیو ڈیمو کریٹک فرنٹ (پی ڈی ایف) اور یو این پی کے نائب رہنما ساجیت پریمداس نے4,106,293 میں سے 42.72 فیصد ووٹ حاصل کئے۔

ملک کے قانون کے مطابق صدارتی امیدوار کو الیکشن جیتنے کے لئے پچاس فیصد یا اس سے زائد فیصد حاصل کر نا چاہئے۔گو ٹابایا کو ان کی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے،ایک بیان میں پریمداس نے کہا کہ ”وہ فوری طور پر حکمران یو نائیٹیڈ نیشنل پارٹی کے نائب رہنما کے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

پریمداس نے کہا کہ ”ایک سخت جدوجہد اور حوصلہ افزائی والی انتخابی مہم کے اختتام پر،میں لوگوں کے فیسلے کا احترام کرتا ہوں اور سری لنکا کے ساتویں صدر منتخب ہونے پر گو ٹابایا راجا پکشے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں“۔

تامل اکثریتی شمالی سوبے میں،ضلع جافنا میں 66 فیصد رائے دہندگان کے ساتھ پولنگ کی شرح 70 فیصد کے لگ بھگ ریکارڈ کی گئی۔سابقہ جنگ سے متاثرہ اضلاع کلنچوچی میں 73 فیصد،مولا ئیو ٹونے 76 فیصد،واونیا 75 اورمانار میں 71 فیصد رائے شماری کی۔

سری لنکا میں صدارتی عہدے کے لئے 35امیدواروں نے انتخاب لڑا،لیکن اصل مقابلہ دونوں محاذ‘آرائیوں کے مابین محدود تھا۔گو ٹابایا ایک ریٹائیرڈ فوجی ہیں۔