Friday, April 26, 2024
Homesliderگوگل ڈیو چلا گیا لیکن اس کا آئیکن اینڈرائیڈ پر واپس آ...

گوگل ڈیو چلا گیا لیکن اس کا آئیکن اینڈرائیڈ پر واپس آ گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

سان فرانسسکو۔ اپنی ڈیو ویڈیو چیٹ ایپ کومیٹ  کے نام سے دوبارہ برانڈ کرنے کے بعد ٹیک کمپنی گوگل نے اصل ڈیو آئیکن اور نام کو ایک علیحدہ شارٹ کٹ کے طور پر واپس لایا ہے جو ایپ لانچر میں ظاہر ہوتا ہے۔نائن ٹو فائی گوگل  کی رپورٹ کے مطابق، گوگل نے اپنی دو ویڈیو کالنگ سروسز کو یکجا کرنے کا فیصلہ کیا اور میٹ  کو زندہ رہنے والے برانڈ کے طور پر منتخب کیا۔

گوگل ڈیوایپ واحد ایپ ہے جو ابھی تک نفاذ کے لحاظ سے استعمال ہورہی ہے اور اسے نئی ہوم اسکرین اور دونوں سروسز کی خصوصیات کے ساتھ اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیو کا ایک نمایاں طور پر بڑا انسٹال بیس ہے، جو اس کی وضاحت کرتا ہے۔اگست کے آغاز میں ایک اپ ڈیٹ رول آؤٹ ہونا شروع ہوا جس نے نیلے رنگ کے ڈیو آئیکن کی جگہ لے لی اور چار رنگوں کا میٹ  ورژن متعارف کروایا گیا ہے ۔ ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے اور کھولنے کے بعد، ڈیو  لانچر سے غائب ہوجاتا ہے۔

ڈیو نے کہا کہ اس نے جان بوجھ کر اینڈرائیڈ پر اس اپ ڈیٹ کے ساتھ ڈیو آئیکن کو واپس لایا ہے۔ اس کا مقصد ان لوگوں کی مدد کرنا ہے جو ایپلیکیشن لانچ کرنے کے لیے ڈیو کو تلاش/ٹائپ کرتے ہیں۔کمپنی نے کہا کہ وہ آخری صارفین کے لیے اپ گریڈ کو آسان بنانے کے لیے کام کررہی ہے۔حال ہی میں، کمپنی نےڈیو اور میٹ  کو ضم کرنے کے بعد ایپ کی موجودہ ویڈیو کالنگ خصوصیات کے علاوہ میٹنگوں کا شیڈولنگ اور اس میں شامل ہونا، ورچوئل بیک گراؤنڈ، ان میٹنگ چیٹ اور مزید بہت کچھ کا بھی اعلان کیا اور امید کی جارہی ہے کہ یہ دنیا بھر کے صارفین کی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کرے گی ۔