Sunday, May 19, 2024
Homesliderگیانواپی مسجد مقدمہ ، یوگی  کو پاور آف اٹارنی پر وی وی...

گیانواپی مسجد مقدمہ ، یوگی  کو پاور آف اٹارنی پر وی وی ایس ایس کو نوٹس

- Advertisement -
- Advertisement -

وارانسی ۔ وارانسی پولیس نے وشو ویدک سناتن سنگھ (وی وی ایس ایس) کے سربراہ جتیندر سنگھ ویزن کو نوٹس بھیج کر چیف منسٹر  یوگی آدتیہ ناتھ کو گیانواپی مقدمہ  سے متعلق پانچ مقدمات کا پاور آف اٹارنی دینے کے اعلان پر وضاحت طلب کی ہے۔ ویزن سے یہ واضح کرنے کے لیے کہ آیا اس معاملے میں چیف منسٹر کی پیشگی رضامندی لی گئی تھی، پولیس نے انہیں جواب دینے یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تین دن کا وقت دیا ہے۔

انسپکٹر چوک شیوکانت مشرا نے اخبارات میں شائع ہونے والے ان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ویزن کو نوٹس جاری کیا جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ وی وی ایس ایس یا اس سے وابستہ لوگوں کے ذریعہ مختلف عدالتوں میں لڑے جانے والے پانچوں گیانواپی سے متعلق مقدمات کا پاور آف اٹارنی چیف منسٹر کو دیں گے۔ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کمشنر کے علاوہ ریاست اترپردیش  پہلے ہی ان تمام معاملات میں مدعا علیہان میں شامل ہے۔ شائع شدہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کے لیے چیف منسٹر کی رضامندی نہیں لی گئی تھی۔ عوام کو یہ بتانا ہے کہ جب ریاست اترپردیش اور اس کے مقامی حکام پہلے ہی مدعا علیہ کے طور پر نامزد ہیں تو چیف منسٹر  کیسے ایک معاملے میں فریق بن سکتا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے۔

نوٹس میں ویزن کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تین دن میں اس سلسلے میں اپنی وضاحت پیش کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی اور تعزیری کارروائی شروع کی جائے گی۔ویزن نے اعتراف کیا کہ اسے نوٹس موصول ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک قانونی نوٹس ہے جس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہے اور میں مقررہ وقت کے اندر اپنا جواب دوں گا۔

انہوں نے مزید کہالیکن مجھے سرکاری افسران کی طرف سے گیانواپی مسجد لکھنے پر شدید اعتراض ہے، اس ڈھانچے کو ہم مندر کے طور پر دعویٰ کررہے ہیں اور یہ معاملہ زیر سماعت ہے، کوئی بھی عہدیدار اسے مسجد کے طور پر کیسے سند دے سکتا ہے ۔ایک سرکاری دستاویز میں ایسے کیسے لکھ سکتا ہے ؟ میں نے چیف منسٹر  اور دیگر متعلقہ حکام سے اجازت لینے کے لیے رسمی کارروائیاں شروع کر دی ہیں تاکہ انسپکٹر چوک کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153 اے کے تحت مذہب، نسل کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کے لیے مقدمہ درج کرنے کی اجازت دی جا سکے۔