Friday, May 17, 2024
Homesliderہاتھوں کو صاف رکھنا کورونا سے حفاظت کا آسان ذریعہ : ڈاکٹر...

ہاتھوں کو صاف رکھنا کورونا سے حفاظت کا آسان ذریعہ : ڈاکٹر روہت بنسل

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ اگر آپ اپنے ہاتھوں کو صاف رکھیں گے ، مستقل دھوئیں گے تو کورونا وائرس سے بہت دور ہوں گے ۔ یہ بات کورونا انفیکشن پرکی جانے والی تحقیق اور ماہرین کی تجویزکردہ نتائج کی بنیاد پرکورونا امور کے ماہر ڈاکٹر روہت بنسل نے کہی ہے اور کہا کہ کیوں کہ کورونا وائرس ہاتھ سے آسانی سے پھیلتا ہے اس لئے ہاتھ کو صاف رکھنا کورونا سے حفاظت کا آسان ذریعہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس ہاتھوں سے آسانی سے پھیلتا ہے ۔ چاہے ہم گھر میں ہی رہیں یا کام کے لئے باہر جائیں، ہم بہت سی چیزوں کو چھوتے ہیں۔ سفر کے دوران گاڑیوں کو چھوتے ہیں۔ اگر آپ کام پر عوامی بیت الخلا استعمال کرتے ہیں تو پھر اس کے دروازے اور نلکوں وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں۔ ہمیں اندازہ نہیں ہوتا ہے کہ ہم نے کتنی بار اس کو چھو ا ہے ۔ کہیں ان چیزوں پر کورونا وائرس تو نہیں تھا؟

لہذاکثرت سے استعمال ہونے والی اشیاءکو چھونے کے بعد صابن سے ہاتھ اچھی طرح دھوئیں۔ اگر صابن دستیاب نہیں ہے تو الکحل پر مبنی سینیٹائزر کا استعمال کریں یا الکحل پر مبنی ہینڈ رب کا استعمال کریں۔ کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ میں ہمارے ہاتھ ایک اہم معاون ہیں لہذا ہاتھوں کی صفائی بہت ضروری ہے ۔ تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے کہ کوویڈ19 وائرس بنیادی طور پر ہوا اور رابطے میں موجود خوردبین ذرات کے ذریعے پھیلتا ہے ۔ رابطہ کا مطلب کسی متاثرہ شخص یا آلودہ چیزکو چھونا ہے ۔ آپ نے چھو لیا اور یہ انفیکشن اپنے ہاتھوں سے اپنے منہ، ناک یا آنکھوں کو چھونے سے پھیل سکتا ہے ، لہذا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کا سب سے مؤثر طریقہ ہاتھوں کو صاف رکھنا ہے ۔