Monday, May 13, 2024
Homesliderہاردک پانڈیا آئی پی ایل 2022 کی ٹرافی حاصل کرنے کےلئے پرعزم

ہاردک پانڈیا آئی پی ایل 2022 کی ٹرافی حاصل کرنے کےلئے پرعزم

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکتہ ۔ ہاردک پانڈیا نے اپنے مختصر بین الاقوامی کیریئر میں اتار چڑھاو، زخم، سرجری اور تنازعات دیکھے ہیں لیکن انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے ہر چیزکا مسکراہٹ کے ساتھ سامنا کیا۔ ان تمام چیزوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کے پہلے سیزن میں وہ نہ صرف آل راو ¿نڈر کے طور پر چمکے بلکہ ایک اچھے کپتان کے طور پر بھی سامنے آئے اور ٹیم کو فائنل تک لے گئے۔ پہلے کوالیفائر میں راجستھان رائلز کو سات وکٹوں سے شکست دینے کے بعد انہوں نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا لوگ بات کریں گے۔ یہ ان کا کام ہے۔ میں کچھ نہیں کر سکتا۔

 انہوں نے کہا ہاردک پانڈیا کا نام ہمیشہ بکتا ہے اور مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ میں مسکراہٹ کے ساتھ اس کا سامنا کرتا ہوں۔ ممبئی انڈینز کے ساتھ کامیابی کے بعد 2016 میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے پانڈیا سے بہت زیادہ توقع کی جارہی تھی اور ان کا موازنہ ورلڈکپ جیتنے والے کپتان کپل دیو سے کیا جاتا ہے۔ پھر 2019 میںکافی وتھ کرن میں خواتین کے بارے میں ان کے تضحیک آمیز تبصروں پر انہیں معطل کر دیاگیا۔ بعد میں انہوں نے بی سی سی آئی کی انکوائری کمیٹی سے معافی مانگ لی۔ انہوں نے ہندوستان کے لیے آخری میچ 8 نومبر کو دبئی میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف کھیلا تھا۔ اس کے بعد سے کمر کے آپریشن کی وجہ سے وہ بولنگ میں مشکلات کا شکار نظر آئے۔

ممبئی انڈینز سے ان کی رہائی کے بعدگجرات نے انہیں آئی پی ایل سیزن سے قبل میگا نیلامی میں 15 کروڑ روپے میں خریدا۔ انہیں کپتانی دیے جانے پر بھی سوالات اٹھائے گئے لیکن ان کے مینٹر ایم ایس دھونی کی طرح کیپٹن کول پانڈیا نے اپنی کارکردگی سے ناقدین کو جواب دیا۔ انہوں نے کہا ماہی بھائی نے میری زندگی میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ وہ میرے لیے ایک بھائی، دوست اور خاندان کی طرح ہے۔ میں نے اس سے بہت سی اچھی چیزیں سیکھیں۔ ذاتی طور پر میں مضبوط رہ کر ہی ان تمام چیزوں کا سامنا کر سکتا ہوں۔اس سیزن میں پانڈیا نے 45 سے زیادہ کی اوسط سے 453 رنز بنائے ہیں اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 132.84 ہے۔ وہ 7.37 کی اوست پر پانچ وکٹیں لیں۔

انہوں نے کہا کہ کپتانی سے پہلے بھی میں ہر حال میں پرسکون رہتا تھا۔ اس طرح بہتر فیصلے کیے جا سکتے ہیں۔ اپنے کیریئر اور زندگی میں بھی میں گھبرانے کے بجائے دس سیکنڈ انتظارکرنا پسند کرتا ہوں۔ اتوارکو اپنے ہوم گراونڈ موتیرا میں ہونے والے فائنل کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا یہ شاندار ہوگا۔ اتنا بڑا اسٹیڈیم، ہمارا ہوم گراونڈ، ہماری ریاست اور امید ہے کہ اسٹیڈیم بھر جائے گا۔