Monday, May 13, 2024
Homesliderہاردک پانڈیا اور مناف پیٹل کے خلاف عصمت ریزی کی شکایت

ہاردک پانڈیا اور مناف پیٹل کے خلاف عصمت ریزی کی شکایت

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی۔ گینگسٹر ریاض بھٹی کی بیوی  نے ممبئی پولیس میں درخواست دائر کی ہے جس میں اس پر عصمت دری اور جسم فروشی پر مجبور کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس نے اپنی شکایت میں دیگر لوگوں کے علاوہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر  ہاردک پانڈیا اور سابق فاسٹ بولر مناف پٹیل کے ساتھ کانگریس لیڈر راجیو شکلا کا نام بھی لیا ہے۔ ریاض انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا معاون ہے اور اسے بھتہ خوری، جعلسازی، زمینوں پر قبضے کے کئی مقدمات کا سامنا ہے۔

 گینگسٹر اور داؤد ابراہیم کے مبینہ معاون ریاض بھٹی پر بیوی رہنما  بھٹی نے اپنے کاروباری ساتھیوں اور دیگر ہائی پروفائل لوگوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ممبئی پولیس کو دی گئی درخواست میں اس نے جن لوگوں پر عصمت دری کا الزام لگایا ہے ان میں کھلاڑی اور سیاست دان بھی شامل ہیں۔ اپنی درخواست مورخہ 24 ستمبر 2021 میںرہنما نے کوئی پتہ نہیں دیا ہے اور نہ ہی مخصوص تاریخوں یا جگہوں کا ذکر کیا ہے جہاں مبینہ واقعات ہوئے ہیں۔ متاثرہ خاتون نے کہا ہے کہ میں پولیس میں  ایف آئی آر درج کرنے کی کوشش کر رہی ہوں، لیکن وہ تعمیل نہیں کر رہے ہیں۔ میری درخواست ستمبر میں جمع کروائی گئی تھی، اب نومبر ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں نے متعدد بار پولیس حکام کے مختلف سطحوں کے ساتھ رابطے  کیا ہیں۔ مجھے کہا گیا کہ کچھ پیسے دو لیکن میں کرپشن کیوں پھیلاؤں؟ میں اپنی جگہ ٹھیک ہوں۔ وہی مجرم ہیں۔

 دائرہ اختیار کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس منجوناتھ سنگھے نے تسلیم کیا کہ ایک درخواست جمع کروائی گئی ہے،لیکن کہا کہ اس وقت ان کے پاس مزید تفصیلات نہیں ہیں۔ سانٹا کروز پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے جہاں درخواست جمع کرائی گئی ہے، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مزید کہا ہم مزید تفصیلات ظاہر نہیں کر سکتے۔ ہم ابھی بھی ابتدائی تحقیقات  کے عمل میں ہیں۔”بھٹی کا طویل مجرمانہ ریکارڈ ہے اور اسے مبینہ طور پر بھتہ خوری، جعلسازی اور زمینوں پر قبضے کے مقدمات کا سامنا ہے۔ انہیں ممبئی پولیس کے سابق سربراہ پرم بیر سنگھ کے خلاف بھتہ خوری کی ایف آئی آر میں بھی نامزد کیا گیا ہے۔ بھٹی پر آئی پی ایس افسر اور برطرف پولیس اہلکار سچن وازے کے کہنے پر بار اور ریستوراں کے مالکان سے رقم وصول کرنے کا الزام  بھی ہے۔