Monday, May 13, 2024
Homesliderہاردک پانڈیا کی 5 کروڑ کی دو گھڑیاں ممبئی ایرپورٹ پر ضبط

ہاردک پانڈیا کی 5 کروڑ کی دو گھڑیاں ممبئی ایرپورٹ پر ضبط

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ ہاردک پانڈیا جن کا  میدان  میں حالیہ وقت بہترین نہیں گزارا اب ان کے لئے میدان سے باہر بھی حالات مشکل ہورہے ہیں کیونکہ پہلے ان کے خلاف عصمت ریزی کی شکایت درج ہوئی ہے اور اب  ممبئی ایرپورٹ پر انکی کروڑہا روپئے قیمتی دستی گھڑیاں ضبط کرلی گئی ہیں ۔تفصیلات کے بموجب کسٹم حکام نے ان کی ہندوستان آمد پر دو مہنگی گھڑیاں جن کی مجموعی مالیت تقریباً 5 کروڑ روپے ہے انہیں ضبط کر لیا ہے ۔ متحدہ عرب امارات میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے 2021 ایڈیشن کے اختتام کے بعد وہ ہندوستان واپس ہورہے تھے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے یہ واقعہ 14 نومبر کی رات کا ہے، جب ٹیم کے ارکان گھر واپس ہو رہے تھے۔ پانڈیا جنہوں نے نہ تو گھڑیوں کو کسٹم کی اشیاء قرار دیا اور نہ ہی ان میں سے کسی کی رسیدیں اپنے پاس رکھی ،جس پر کارروائی کرتے  ہوئے  کسٹم عہدیداروں نے کھلاڑی کو روک دیا  اور کارروائی کے بعد میں دونوں گھڑیوں کو ضبط کر لیا۔گھڑیاں جمع کرنے کے شوقین پانڈیا کے پاس کچھ نایاب اور مشہور برانڈزکی گھڑیاں موجود ہیں۔دریں اثنا پانڈیا کا یہ معاملہ جسے ڈی آر آئی حکام نے ایرپورٹ کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا ہے جس کے بعد انکی قیمتی گھڑیاں ضبط کرلی گئی ۔

یاد رہے کہ ہاردک پانڈیا کا اس وقت کرکٹ کے میدانوں میں ستارہ گردش میں ہے جیسا کہ وہ  ٹی20 ورلڈ کپ میں بھی بہتر مظاہرہ نہیں کرسکے جس کے بعد انہیں اب نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی  ہوم ٹی20  سے بھی باہرکردیا گیا۔دوسری جانب ہندوستانی ٹیم 17 نومبر سے 7 دسمبر کے درمیان تین ٹی20 اور دو ٹسٹ مقابلے کے لئے ورلڈ کپ کی رنر اپ نیوزی لینڈ کی میزبانی کرنے والی ہے۔ چیتن شرما کی قیادت والی قومی سلیکٹر کمیٹی نے اس ہفتے کے شروع میں تین ٹی20 مقابلے کے لئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کیا، جس میں پانڈیا کا نام شامل نہیں ہے ۔

اگرچہ کمیٹی نے خاص طور پر ان کے ٹیم سے اخراج کے پیچھے کوئی وجہ نہیں بتائی، لیکن بعض رپورٹس اس کی وجہ فٹنس کے مسائل بتاتی ہیں۔ پانڈیا کی کمر کی مستقل دشواری نے انہیں اس سال کے بڑے عرصے کے لیے اپنی بولنگ کے فرائض سے دور رکھا۔انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پانچ مقابلوں میں صرف دو مرتبہ بولنگ کی ہے  اور ہندوستان کی ورلڈ کپ مہم سوپر 12 میں ختم ہوگئی کیونکہ ہندوستان کو پاکستان اور نیوزی لینڈ سے ابتدائی مقابلے گنوانے کے بعد سیمی فائنل میں رسائی سے محروم ہونا پڑا ۔