Monday, May 6, 2024
Homesliderہاسٹل آنے سے قبل طلبہ کو کورونا کی منفی رپورٹ پیش کرنا...

ہاسٹل آنے سے قبل طلبہ کو کورونا کی منفی رپورٹ پیش کرنا لازم

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ اب جبکہ ریاست تلنگانہ میں یکم فروری سے اسکولس اور کالجوں کی دوباہر کشادگی ہورہی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ہاسٹلس میں قیام کرنے والے طلبہ کو اپنا کورونا منفی ٹسٹ رپورٹ پیش کرنا ضروری ہوگیاہے۔ مختلف یونیورسٹیوں کے تحت کالجوں میں ہاسٹل کی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند طلباء جو یکم فروری کو دوبارہ اپنے کمروں کا رخ  کریں گے  انھیں ایک رپورٹ  پیش کرنا پڑے گا جس میں کہا گیا ہوکہ وہ  کورونا سے متاثر نہیں  ہیں۔ کوویڈ 19 منفی ٹسٹ کی رپورٹ کے ساتھ اس اقدام کی حمایت کی جانی چاہئے۔ اس کے علاوہ والدین کا رضامندی والا خط بھی لازمی ہے۔

عثمانیہ یونیورسٹی کورونا کی منفی رپورٹ اور والدین کے  رضامندی کے خط دونوں کو لازم قرار دینے  کا ارادہ کررہی ہے جبکہ  دوسری یونیورسٹیاں صرف اسکالرز کی طرف سے صرف خود کی رضا مندی زوردے رہی ہیں۔مختلف یونیورسٹیوں کے تحت تمام کیمپس اور وابستہ کالجوں کو مختلف  یوجی ، پی جی اور پیشہ ورانہ کورسز کی کلاسز کا یکم فروری سےآغاز ہورہا ہے  اور مختلف یو جی  اور پی جی کورسز کے صرف آخری سیمسٹر کے طلباء کو براہ راست کلاسوں کی اجازت ہوگی لیکن جماعتوں میں صرف 50 فیصد طلبہ کو حاضری کا موقع دیا جائے گا ۔ انجینئرنگ کورسز کی صورت میں ، تیسرے اور چوتھے سال کے طلباء کا کلاس ورک جماعت کے کمروں میں  ہوگا۔ باقی طلبہ کے لئے کلاسز آن لائن ہی ہوں گی ۔

طلبہ کے لئے کلاسوں کے ساتھ ہاسٹل اور قیام اور طعام کی سہولیات بھی یکم فروری سے فراہم کی جائیں گی۔ تاہم کوویڈ 19 کے حفاظتی رہنما خطوط کے مطابق ہاسٹلوں میں صرف 50 فیصد طلبہ  کو رہنے کی اجازت ہوگی۔ ہاسٹل کی سہولیات تک رسائی حاصل کرنے کے لئے طلبہ کوکورونا کی منفی ٹسٹ کی رپورٹ اور والدین سے رضامندی کا خط پیش کرنا ہوگا۔