Sunday, May 19, 2024
Homesliderہاکی ٹیموں کا واحد مقصد ٹوکیو اولمپکس میں میڈل کا حصول

ہاکی ٹیموں کا واحد مقصد ٹوکیو اولمپکس میں میڈل کا حصول

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ اورخاتون ٹیم کی کپتان رانی نے کہا ہے کہ ان کا واحد مقصد اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپک میں میڈل حاصل کرنا ہے ۔ہندوستانی مرد اور خاتون ہاکی ٹیمیں طویل عرصے سے میدان سے باہر ہیں۔ مرد ٹیموں نے اپنا آخری بین الاقوامی مقابلہ فروری 2020 میںآسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا جبکہ خاتون ٹیم نے آخری مرتبہ فروری2020 میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلا تھا اس کے باوجود دونوں ٹیمیں2021 میں اولمپک سمیت اہم ٹورنمنٹس کے تعلق سے پرجوش ہیں۔ ٹوکیو اولمپک کا انعقاد 2020 میں ہونا تھا لیکن کورونا کے سبب اسے2021 کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔

ہاکی انڈیا ہندوستانی مرد ٹیموں کے لئے دورے کا انعقاد کروانے کے لئے مختلف ممالک کے ساتھ تبادلہ خیال کررہی ہے ۔ اس دوران مرد ٹیم کے کپتان من پریت نے کہا ہے کہ ٹیم اولمپک سے قبل پریکٹس کے لئے تیار ہے ۔ من پریت نے کہا بین الاقوامی میدانوں میں واپسی کے لئے ہم کافی پرجوش ہیں۔ اولمپک سے قبل بین الاقوامی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کے لئے ہم تیار ہیں۔ اولمپک کی تیاریوں کے لئے اچھی ٹیموں کے خلاف کھیلنے سے ہمیں مدد مل گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گزشتہ کچھ مہینوں میںکافی محنت کی ہے اور بین الاقوامی مقابلوں کے لئے اعلی سطح پر پہنچنے کی کوشش کی ہے ۔ اگر ہم اپنی صلاحیت کے مطابق اولمپک میں کھیلے تو ملک کے لئے ضرور میڈل جیت سکتے ہیں۔ ہمیں اولمپک میں میڈل حاصل کرنے کے ذہن کے ساتھ اترنا ہے۔ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم اس مہینے ارجنٹینا کا دورہ کرے گی جہاں اسے17 تا31 جنوری کے درمیان آٹھ مقابل کھیلنے ہیں۔ خاتون ٹیم کی کپتان رانی نے کہا ہے کہ وہ دیکھنا چاہتی ہیں ٹیم بین الاقوامی مقابلوں کی حالت میں کس طرح مظاہرہ کرتی ہے ۔

رانی نے کہا بین الاقوامی میدانوں میں واپسی کرنے سے ہم کافی پرجوش ہیں۔ سال 2020 ہمارے لئے کافی مشکل رہا۔ اولمپک قومی کوچنگ کیمپ میںہم نے مشق جاری رکھی۔ ٹیم کے سبھی کھلاڑی مقابلے کے لئے کافی پراعتماد ہیں اور یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کھلاڑی تقریباً ایک برس میدان سے باہر رہنے کے بعد بین الاقوامی مقابلوں میں کس طرح کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا اگر ہم ارجنٹینا کے خلاف اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق کھیلتے ہیں تو اس سے ٹیم کے اولمپکس کے تمام اہم مقابلوں کے لئے حوصلے بلند ہوں گے ، جہاں ہم میڈلز جیتنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ میں امید کرتی ہوں کہ ہم ٹوکیو میں تاریخ رقم کرکے ملک کا سرفخر سے بلند کریں گے ۔ اس سال ہم سب اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔

 دریں اثنا ، ہندوستانی جونیئر مینز ہاکی ٹیم کے ڈیفنڈر سنجے نے کہا کہ مردوں کی ٹیم ایف آئی ایچ جونیئر ورلڈ کپ 2021 اور اے ایچ ایف مینز جونیئر ایشیاءکپ 2021 میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا “2020 میں ہم نے اپنی فٹنس برقرار رکھی۔ ہم جونیئر ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کے لئے پرجوش ہیں جو بالترتیب ہندوستان اور بنگلہ دیش میں ہوں گے ۔ یہ دونوں بہت اہم ٹورنامنٹ ہیں اور ہمیں آنے والے مہینوں میں بہتر تیاری کرنی ہوگی۔