Saturday, May 18, 2024
Homeٹرینڈنگہریانہ کی دو بہنوں کو پاسپورٹ جاری کرنے سے کیا گیا انکار...

ہریانہ کی دو بہنوں کو پاسپورٹ جاری کرنے سے کیا گیا انکار ”کہا نیپالی نظر آتی ہیں یہ لڑ کیاں

- Advertisement -
- Advertisement -

ہر یانہ: امبالہ کی رہنے والی دو سگی بہنوں کے ساتھ ایک عجیب و غریب پیش آیا۔ہندوستان میں پیدا ہوئیں،ہندوستان میں بڑی ہوئیں اور پڑھی لکھی،مگر جب وہ امبالہ سے پاسپورٹ بنانے کے لئے چندی گڑھ گئیں تو وہاں کے عہدیداروں نے دستاویزات کو دیکھے بغیر ہی ان دونوں کا چہرہ دیکھ کر ہی یہ طئے کیا کہ ان کا پاسپورٹ نہیں بنایا جا سکتا اور ان کے دستاویزات پر ایسا تبصرہ کیا کہ جسے سن کر خود امبالہ کے ڈپٹی کمشنر بھی حیران رہ گئے۔بتادیں،کہ لڑ کی سنتوش کے پاس آدھار کارڈ،پین کارڈ اور کروکشیترا یونیورسٹی کی ڈگری بھی ہے،لیکن پاسپورٹ آفس میں اس کے دستاویزات دیکھے بغیر،انہیں نیپالی قرار دیا گیا۔

سنتوش امبالہ میں ہی پیدا ہوئی اور کروکشیترا یونیورسٹی سے پڑھائی مکمل کی۔سنتوش اپنے والد کے دوکان میں کام کرتی ہے۔لیکن کچھ عرصے قبل بہن سشما نے بیرون ملک جاکر تعلیم حاصل کرنے کا خواب دیکھا تھا،جس کے بعد سشما نے پاسپورٹ آفس کو اپنے دستاویزات دیکر پاسپورٹ بنوانے کی کارروائی کا آغاز کیا۔انہیں پاسپورٹ آفس بلایا گیا،جہاں ان کا چہرہ دیکھنے کے بعد عہدیداروں نے انہیں پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا گیا اور ان کے پاسپورٹ سے متعلق دستاویزات پر یہ تبصرہ کیا گیا کہ ”درخواست دہندہ نیپالی نظر آتا ہے“اور پاسپورٹ تیار کرنے سے انکار کر دیا۔

سنتوش نے کہا ”ہم نے ہر یانہ کے وزیر انیل وج سے بات کی،جس کے بعد ہمارا پاسپورٹ بنانے کا عمل شروع ہوا۔امبالہ کے ڈپٹی کمشنر اشوک شرما نے کہا کہ پاسپورٹ آفس اتھاریٹینے ان کے دستاویزات پر ”درکواست دہندہ نیپا لی نظر آتا ہے“لکھا ہے۔ڈپٹی کمشنر اشوک شرما نے کہا ”یہ خبر ملتے ہی میں نے مداخلت کی،جس کے بعد دونوں بہنوں کو پاسپورٹ آفس نے بلایا۔اب ان کا پاسپورٹ جلد ان تک پہنچ جائے گا۔