Tuesday, May 21, 2024
Homesliderہریتک روشن اور صبا آزاد کی شادی

ہریتک روشن اور صبا آزاد کی شادی

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ کیا ہریتک روشن صبا آزاد کے ساتھ شادی کریں گے ؟ یہ سوال بالی ووڈ حلقوں کے علاوہ ان کے مداحوں میں بھی اس وقت موضوع بحث ہے ۔ بالی ووڈ انڈسٹری کے اسٹائلش اور باصلاحیت اداکارہریتک روشن ان دنوں اپنے فلموں  سے زیادہ ذاتی زندگی کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ ہریتک روشن اداکارہ صبا آزاد کے ساتھ زیادہ نظر آرہے ہیں ۔ دونوں کو ممبئی کے ایک ریستوراں کے باہر ایک دوسرے سے ہاتھ ملا کر جاتے دیکھا گیا ہے ،  اگرچہ صبا آزاد نے شروع میں اپنا چہرہ چھپا رکھا تھا لیکن لوگوں کے لیے انھیں پہچاننا بہت مشکل  نہیں تھا۔ حال ہی میں صبا آزاد کی طبیعت خراب ہونے کے بعد ہریتک روشن کے گھر والوں نے ان کا بہت خیال رکھا۔

ہریتک روشن اور صبا آزاد اپنے تعلقات پر خاموشی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ دونوں میں سے کسی نے بھی اس رشتے کے بارے میں کھل کر بات نہیں کی۔ بہت سے لوگوں نے دونوں کی شادی کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں۔ ان حالات میں ہریتک روشن کے قریبی دوست نے شادی کے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے ہریتک روشن اور صبا آزاد کے قریبی دوست نے کہا دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔

یہی نہیں اداکار کے اہل خانہ نے بھی صبا کی طبیعت کو پسند کیا ہے۔ ہریتک روشن  کے خاندان کو بھی صبا کا گانا پسند آیا۔ تاہم کچھ عرصے کے لیے جب صبا ہریتک کے گھر گئی تو انھوں نے وہاں میوزک سیشن بھی کیا اور ان کے گھر والوں نے اسے بہت پسند کیا۔ ریتک اور صبا ایک ساتھ ہو سکتے ہیں لیکن انہیں کوئی جلدی نہیں ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہریتک روشن اور صبا آزاد کی ملاقات ایک ڈیٹنگ ایپ پر ہوئی تھی لیکن بعد میں انکشاف ہوا کہ دونوں کے درمیان بات چیت ٹوئٹر پر شروع ہوئی۔ اس کے بعد دونوں ملنا شروع ہو گئے اور ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے۔