Monday, May 6, 2024
Homesliderہزاروں اساتذہ کی ترقی کے قوی امکانات

ہزاروں اساتذہ کی ترقی کے قوی امکانات

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ ریاستی حکومت نے مختلف محکموں میں ترقیات  کو منظوری دی ہے جس کےبعد اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس عمل کو حرکت میں لایا ہے۔محکمہ کے ماتحت مختلف سرکاری اسکولوں میں کام کرنے والے تقریبا 8000 اساتذہ کی ترقی کے امکانات ہیں۔ ترقی میں سیکنڈری گریڈ ٹیچر (ایس جی ٹی) سے اسکول اسسٹنٹ (ایس اے ) ، اور ایس اے  سے ہیڈ ماسٹر کے عہدے شامل ہیں۔

محکمہ کے اندازوں کے مطابق ، تقریبا ساڑھے 6 ہزار اساتذہ جو اب ایس جی ٹی کے عہدوں پر ہیں  انہیں اسکول اسسٹنٹس کی حیثیت سے ترقی دی جاسکتی ہے۔ اسی طرح مختلف سرکاری اسکولوں میں تقریبا 1500 ایس اے کو ہیڈ ماسٹر کی حیثیت سے ترقی دینے کا امکان ہے۔مختلف سرکاری اسکولوں میں لگ بھگ 8000 اساتذہ کو ترقی دینے کاامکان ہے۔حکام نے کہا ہے  کہ ریاستی حکومت کی ہدایت کے مطابق ہم نےعمل شروع کیا ہے اور اسی پر کام کر رہے ہیں۔

نئے سال سے قبل مختلف سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ملازمین کو تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے ، چیف منسٹر چندرشیکھرراؤنےکہا کہ ملازمین کی ترقی اور تبادلوں سمیت تمام معاملات حل ہوجائیں گے۔وزیر تعلیم پی سبتا اندرا ریڈی نے حال ہی میں چیف سکریٹری سومیش کمار اور محکمہ تعلیم کے دیگر اعلی عہدیداروں کے ساتھ محکمہ سے متعلق مختلف امور پر ایک اجلاس منعقد کیا ۔ اس ملاقات کے دوران وزیر نے عہدیداروں کو ہدایت دی تھی کہ تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی مختلف اقسام کی ترقی کو مکمل کرنے کے لئے جامع منصوبہ تیارکریں۔وزیرنے کہا کہ کے سی آر کی ہدایت کے مطابق اساتذہ کو ترقیاتی کام جنوری کے آخر تک مکمل کیے جائیں اور امید ہے کہ فروری انکے لئے خوشی کی نوید سنایا گیا ۔