Saturday, May 18, 2024
Homeٹرینڈنگہماری لڑائی ملک کو بچانے کے لئے ہے: اسد اویسی

ہماری لڑائی ملک کو بچانے کے لئے ہے: اسد اویسی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اتوار کے روز کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے)،نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کے خلاف جنگ ملک اور اس کے آئین کو بچانے کی لڑائی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک طویل جنگ ہو گی۔اسد اویسی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جدوجہد کو کامیاب بنانے کے لئے امن کو یقینی بنائیں۔

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف اے آئی ایم آئی ایم کے دفتر داراسلام میں منعقدہ ایک بڑے احتجاجی جلسہ عام میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”کسی بھی حالت میں تشدد کا سہارا نہ لیں۔دشمن یہی چاہتے ہیں۔ان کے جال میں نہ پھنسیں“۔

اویسی نے کہا کہ ”یہ صرف مسلمانوں کی لڑائی نہیں ہے۔انہوں نے کہا ”دلت، شیڈول طبقے اور دیگر لڑائی لڑ رہے ہیں۔ملک کا ایک بہت بڑا حصہ ہمارے ساتھ ہے“۔ہزاروں افراد نے یو نائٹیڈ مسلم ایکشن کے زیر اہتمام اس جلسہ عام میں شرکت کی۔اسد اویسی نے یہ کہتے ہوئے کہ ہندوستانی مسلمان انتخاب اور پیدائش کے لحاظ سے ہندوستانی ہیں،اویسی نے کہا کہ‘انہوں نے محمد علی جناح کے دو قومی نظریہ کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا ”ہم جناح کے پیغام کو مسترد کرتے ہیں اور یہاں ہی رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔یہ ہماری ’ملک کے ساتھ وفاداری اور محبت ہے“۔انہوں نے کہا کہ ”ہم ملک کو بچانے کے لئے لڑ رہے ہیں۔یہ لڑائی عزت نفس کی خاطر ہے۔70 سال گزر جانے کے بعد بھی انہیں ہماری وفاداری پر شک ہے“۔

اسد اویسی نے کہا کہ ”وہ دوسرے ممالک کے لوگوں کو شہریت دینے کے خلاف نہیں ہیں،لیکن مذہب کو اس کی بنیاد نہیں بنانا چاہئے۔انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت مسلمانوں کو بے وقوف بنانا چاہتی ہے۔اویسی نے کہا کہ لڑائی کی رفتار 6-7ماہ تک جاری رہنی چاہئے،اگر تشدد نہ ہوا تو یہ مطلوبہ نتائج حاصل کر سکتا ہے۔

احتجاج پر مبینہ خاموشی پر اپنے حریفوں کی طرف سے تنقید پر،اویسی نے کہا کہ ”انہوں نے غریبوں کی لاشوں پر کبھی سیاست نہیں کی۔انہوں نے کہا‘اگر ضرورت ہو تو ہم پہلے مر جائیں گے۔

یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) این آر سی کا آغاز ہے،اویسی نے تلنگانہ حکومت سے در خواست کی کہ وہ یہ عمل شروع نہ کرے۔تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کو پارلیمنٹ میں سی اے اے کے خلاف ووٹ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ سے کیرالہ کی طرح این پی آر بنے رہنے کی تاکید کی۔اسد اویسی نے کہا،آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی سی اے اے پر اپنے موقف پر نظر ثانی کریں گے۔