Friday, May 17, 2024
Homesliderہماچل پردیش اسمبلی کے مرکزے دروازے پر خالصتان کے پرچم لگادئے گئے

ہماچل پردیش اسمبلی کے مرکزے دروازے پر خالصتان کے پرچم لگادئے گئے

- Advertisement -
- Advertisement -

دھرم شالہ ۔ ہماچل پردیش قانون ساز اسمبلی کے مرکزی دروازے پر خالصتان کے جھنڈے لٹکائے جانے اور اس کی دیواروں پر کچھ قابل اعتراض نعرے لکھے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔یہ جھنڈے اسمبلی کمپلیکس کے مین گیٹ نمبر ایک کے بیرونی حصے پر لٹکائے ہوئے پائے گئے جنہیں اب انتظامیہ نے ہٹا دیا ہے۔کانگڑا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کشال شرما نے کہایہ واقعہ دیر رات یا آج صبح ہوا ہو گا۔ ہم نے اسمبلی گیٹ سے خالصتانی جھنڈے ہٹا دیئے ہیں۔ ہم اس کی جانچ کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں مقدمہ درج کررہے ہیں۔
دھرم شالہ کے ڈپٹی کلکٹر شلپی بریکتا نے کہاہمیں یہ اطلاع آج صبح تقریباً 7.30 بجے ملی۔ ہم نے جھنڈوں کو ہٹا دیا ہے اور دیواروں کو دوبارہ رنگ کرد دیا ہے۔ ہم معاملے کی جانچ کر رہے ہیں اور متعلقہ سیکشن کے تحت مقدمہ درج کرنے جا رہے ہیں۔ یہ وقت ہے کہ ہم انتہائی محتاط رہیں۔مقامی ایم ایل اے وشال نہریا نے اس واقعہ کو گھناؤنا اور رات کے اندھیرے میں کیا گیا ایک بزدلانہ فعل قرار دیا۔ایم ایل اے نے کہاہم ہماچل پردیش کے لوگ اور تمام ہندوستانی نام نہاد خالصتان کے حامیوں کی طرف سے کسی خطرے سے نہیں ڈرتے۔
کانگریس کے قومی سکریٹری سدھیر شرما نے بھی اس واقعہ کو افسوسناک قرار دیا ہے۔اگرچہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ دھرم شالہ اسمبلی کے دروازے پر دیواروں پر خالصتان کے جھنڈے اور نعرے لکھے ہوئے ہیں لیکن اس جگہ پر سی سی ٹی وی کا کام نہ ہونا اور نہ ہی سیکورٹی عہدیداروں  کی موجودگی انتظامیہ اور سیکورٹی ایجنسیوں پر سوالیہ نشان اٹھاتی ہے۔ پنجاب اور ہماچل میں ایسا ماحول پیدا کرنے کی حالیہ کوشش تشویشناک ہے۔ ہم ہماچل کے لوگ ملک کی سالمیت کے لیے اپنی جانیں دے دیں گے لیکن ہم ایسی طاقتوں کو پنپنے نہیں دیں گے۔ جئے ہند۔