Friday, May 17, 2024
Homesliderہماچل پردیش کے سیب بحرین روانہ

ہماچل پردیش کے سیب بحرین روانہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ زراعت او ر ڈبہ بند خوراک کی مصنوعات کی درآمد کو نئے مناظرتک پہنچانے اور اس کے فروغ پرمسلسل زور دیتے ہوئے اے پی ای ڈی اے نے ہماچل پردیش باغبانی پیداوار مارکیٹنگ اورپروسیسنگ کارپوریشن لمٹیڈ ( ایچ پی ایم سی ) کے ساتھ مل کر سیب کی پانچ منفرد اقسام پرمشتمل  روئل ڈلیسئس ، ڈارک بیرن گالا ، اسکارلیٹ اسپر ، ریڈ ویلیکس اور گولڈن ڈلیسئس کی پہلی کھیپ بحرین کو بھیجی ۔یہ سیب ہماچل پردیش کے کسانوں سے حاصل کئے گئے ہیں اور اے پی ڈی اے کے رجسٹرڈ ڈی ایم انٹرپرائزز کے ذریعہ اس ملک کو بھیجا گیا۔

یہ سیب سرکردہ ریٹیلرالجزیرہ گروپ کی جانب سے منعقدہ ایپل پروموشن پروگرام میں دکھائے جائیں گے ،جس کی شروعات 15اگست 2021 کوہوگی۔ یہ پروگرام ہندوستان کی آزادی کا امرت مہوتسوکے موضوع پرہندوستان کی آزادی کے جشن کے 75 ویں سال کے موقع پر شروع ہوگا۔ایپل پروموشن پروگرام ہندوستان میں سیبوں کی اقسام کے بارے میں بحرین میں صارفین کو قائل کرنے کے لئے منعقدکیا جارہا ہے ۔

یہ پروگرام ایسے وقت میں کیا جارہاہے جب ہندوستان کورونا بحران  سے درپیش مسائل کے باوجودنئے ممالک میں آموں کی برآمدات کو بڑھانے کے لئے اپناقدم جمارہا ہے ۔جولائی 2021 میں مشرقی خطوں خاص طور سے مشرق وسطیٰ کے ممالک میں آموں کی برآمدات کے امکانات کو فروغ دینے کے لئے بڑے اقدامات کرتے ہوئے مغربی بنگال کے ضلع مالدہ سے جغرافیائی شناخت شدہ ( جی آئی ) تصدیق شدہ فزلی آم کی اقسام حاصل کرکے بحرین کو بھیجی گئیں۔

 اے پی ڈی اے سے رجسٹرڈ ڈی ایم انٹرپرائزز کولکتہ نے فزلی آم کی کھیپ کو برآمدکیا ،جس کو الجزیرہ گروپ، بحرین نے درآمد کیا۔اے پی ای ڈی اے غیرروایتی خطوں اور ریاستوں سے آموں اور سبزیوں کی برآمدات کوفروغ دینے کےلئے اقدامات کی شروعات کررہا ہے ۔

 اے پی ای ڈی اے آموں کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے ورچوئل خریدار -فروخت کنندہ کے اجلاس اورمیلوں کا انعقادکررہا ہے ۔آم کی کھیپ بحرین کو بھیجنے سے قبل اے پی ای ڈی اے قطر کے دوحہ میں مینگو پروموشن پروگرام کا انعقاد کیا ، جہاں مغربی بنگال اور اترپردیش سے جی آئی تصدیق شدہ آموں کی 9 اقسام کو درآمد کنندگان فیملی فوڈ سینٹر کے اسٹورس پر دکھایا گیا تھا ۔