Sunday, May 5, 2024
Homesliderہمت ہے تو کے سی آر حیدرآباد میں مہم چلائے

ہمت ہے تو کے سی آر حیدرآباد میں مہم چلائے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ بنڈی سنجے کمار نے یہ الزام لگایا کہ ٹی آر ایس ہی حیدرآباد شہر کی پسماندگی کی وجہ ہے۔ انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے ، بنڈی سنجے نے کہا ٹی آر ایس حکومت نے حیدرآباد شہر کے ساتھ پچھلے چھ سال میں کچھ نہیں کیا اور وہ انتخابات کے دوران کئے  گئےوعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ٹی آر ایس حکومت کے غفلت برتنے کی وجہ سے متعدد انٹرمیڈیٹ طلباء نے خودکشی کی۔ انہوں نے کہا  کے چندرشیکھر راؤ کی طرف سے یہ تکلیف دہ ہے کیونکہ وہ حیدرآباد میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو تسلی دینے میں ناکام رہے ہیں۔ بنڈی نے اس اعتماد اظہار  کیا ہے کہ حیدرآباد میں دوباک نتیجہ دوبارہ آئے گا۔ انہوں نے چیف منسٹر  سے سوال کیا کہ انکشاف کریں کہ کیا ایم آئی ایم کے ساتھ اتحاد نہیں ہونے کی صورت میں پرانے شر  میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے ۔

انہوں نے الزام لگایا کہ کے سی آر اولڈ سٹی کو بطور پاکستان تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اگر موقع ملا تو بی جے پی حیدرآباد کی شکل بدل دے گی۔ بنڈی نے کہا کہ بی جے پی اولڈ سٹی میں موجود قوم سے غداری کرنے والوں کا پیچھا کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب سے ان کا اڈا صرف چارمینار کی بھاگیہ لکشمی مندر ہے۔

یادرہے کہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں بی جے پی وہی اپنی قدیم زہریلی سیاسی چال چل رہی ہے ۔پاکستان ، روہنگیا،بھاگیہ نگر ،بھاگیہ لکشمی مندر جیسے موضوعات کے ساتھ عوام میں نفرت پھیلانے کا کام کررہی ہے ۔علاوہ ازیں برسراقتدار حکومت ٹی آر ایس حکومت کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنارہی ہے۔