Monday, April 29, 2024
Homesliderہمیں کوہلی سے نفرت بھی اور پیار بھی :ٹم پین

ہمیں کوہلی سے نفرت بھی اور پیار بھی :ٹم پین

- Advertisement -
- Advertisement -

سڈنی ۔ آسٹریلیا کے ٹسٹ کپتان ٹم پین نے کہا ہے کہ ہم ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی سے نفرت کرنا پسند کرتے ہیں اور ایک کرکٹ شائقین کی حیثیت سے ہم ان کی بیٹنگ دیکھنا بھی پسند کرتے ہیں۔ہندوستانی ٹیم دوماہ سے زیادہ کے طویل دورے پرآسٹریلیا پہنچ چکی ہے اور اس وقت قرنطینہ میں ہے ۔ اس دورے میں ہندوستان کے پاس تین ونڈے ، تین ٹی ٹوئنٹی اور چار ٹسٹ کھیلنے کا موقع ہے ۔ آسٹریلیائی کھلاڑیوں نے ہندوستانی کھلاڑیوں پر دباؤڈالنے کے لئے سیریز سے قبل بیان بازی شروع کردی ہے ۔

پین نے اے بی سی اسپورٹس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی میرے لئے دوسرے کھلاڑی کی طرح ہیں اور مجھے ان سے کوئی پریشانی نہیں ہے ۔ سچ کہوں تو میرا اس سے کوئی خاص رشتہ نہیں ہے ، میں اسے ٹاس کے وقت دیکھتا ہوں اور اس کے خلاف کھیلتا ہوں ، بس اتنا ہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لیکن بطورکرکٹ پرستار ہم کوہلی کا بیٹنگ کرتا دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ ہمیں اسے بیٹنگ کرتے دیکھنا پسند کرتے ہیں لیکن ہم اسے پسند نہیں کرتے کہ وہ بہت زیادہ رنز بنائے ۔تاہم اس مرتبہ کوہلی پہلے ٹسٹ کے بعد وطن واپس لوٹیں گے کیونکہ سال کے آغاز میں وہ اپنی پہلی اولاد کی امید کررہے ہیں ۔ پین نے کہا کہ آسٹریلیا اورہندوستان کے مابین سخت مقابلہ ہوگا ۔ کوہلی یقینی طور پر ایک زبردست حریف ہیں اوراسی طرح میں ہوں۔ ہمارے درمیان کئی بار الفاظ کی جنگ ہوچکی ہے ۔ اس لئے نہیں کہ ہم دونوں اپنی ٹیموں کے کپتان ہیں بلکہ اس کے علاوہ اور بھی وجہ ہو سکتی تھی۔

اہم بات یہ ہے کہ کوہلی نے اپنی پہلی سنچری آسٹریلیا کے خلاف 2012 میں ایڈیلیڈ میں اسکورکی تھی۔ انہوں نے 2014 کے دورے پر چار میچوں کی سیریز میں692 رنز بنائے تھے جس میں چار سنچریاں شامل تھیں۔پین نے کہا کہ میں ایماندار رہوں گا یہ ایک بہت بڑی لڑائی ہوگی۔ آخری مرتبہ جب اس نے یہاں ٹسٹ سیریز میں ہمیں شکست دی۔ 27 نومبر سے شروع ہونے والی ونڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان بارڈر۔گواسکر ٹرافی کے تحت چار میچوں کی ٹسٹ سیریز ہوگی۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف 4 ٹسٹ مقابلوں کی سیریز کے پہلے مقابلے کے بعد ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی اپنی پہلی اولاد کی پیدائش کے ضمن میں وطن واپس لوٹ جائیں گے جس کا یقیناً آسٹریلیا کو فائدہ ہوگا۔ کوہلی کے غیاب میں بیٹنگ کے علاوہ کپتانی کا مسئلہ بھی مہمان ٹیم کو درپیش رہے گا کیونکہ ٹسٹ میں اجنکیا راہانے ٹیم کے نائب کپتان ہیں اور کوہلی کی عدم موجودگی میں راہانے ٹیم کی قیادت کریں گے لیکن راہانے ٹیم کے مستقل رکن نہیں ہیں اور آئی پی ایل میں ان کے مظاہرے مایوس کن رہے جس سے شاید ان کا بیٹنگ میں اعتماد پست رہے۔